آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جرمنی: آخری رسومات کے موقع پر غلطی سے چرس والا کیک پیش کر دیا گیا
شمالی جرمنی میں مقامی پولیس نے کہا ہے کہ ایک شخص کی آخری رسومات کے بعد سوگواران کو غلطی سے چرس والا کیک پیش کر دیا گیا۔
ویتھاگان میں واقع ایک ریستوران میں کیک کھانے کے بعد آخری رسومات میں شرکت کرنے والے 13 افراد نے متلی اور سر چکرانے کی شکایت کی۔
پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا کہ ریستوران میں کام کرنے والی ایک عورت کی بیٹی کو کیک بنانے کے لیے کہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
18 سالہ لڑکی نے چرس والا کیک ایک اور موقع کی مناسبت سے بنایا تھا مگر غلطی سے اس کی والدہ کام پر غلط کیک لے گئیں۔
تدفین کے بعد کافی پینے اور کیک کھانے کے لیے باہر جانا ایک جرمن روایت ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
قریبی شہر روسٹاک کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی بیٹی سے تقفیش کی جا رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ واقعہ اگست کے آخر میں پیش آیا مگر اسے سوگواران کا خیال رکھتے ہوئے منظر عام پر نہیں لایا گیا۔