پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید کے رنگ

پاکستان اور انڈیا سمیت ایشیا کے اکثر ممالک میں عیدالفطر بدھ 5 جون سے شروع ہوئی، تاہم برطانیہ اور یورپی ممالک میں عید کا پہلا دن پیر کو تھا۔

سرینگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں عید کا مرکزی اجتماع سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں ہوا۔

راولپنڈی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

راولپنڈی میں عید کی مرکزی نماز 'عید گاہ شریف دربار' میں ادا کی گئی۔

کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کراچی میں عید کی مرکزی نماز عیدگاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

تھائی لینڈ.

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تھائی لینڈ کے صوبے پتانی میں عید کی نماز مرکزی مسجد میں ادا کی گئی۔

نیویارک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

نیویارک کے علاقے بروکلینڈ میں عید کی نماز کا بڑا اجتماع مسجد تقویٰ میں ہوا جس میں خواتین نے بھی شرکت کی۔

انڈونیشیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں بھی عید منگل کو منائی گئی۔

استنبول

،تصویر کا ذریعہEPA

استبول میں بچوں نے اس خوشی کے موقع پر لگائے جانے والے خصوصی میلوں کا رخ کیا۔

ابو ظہبی

،تصویر کا ذریعہEPA

ابو ظہبی سمیت مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے اکثر ممالک میں عید کا پہلا دن پیر تھا۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہReuters

ماسکو میں عید کی نماز کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

بوسنیا ہرزگوینا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

عید کے دوسرے دن بوسنیا ہرزیگوینا میں کئی مسلمانوں نے اپنے عزیزوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ یاد رہے کہ 5 جون کو یہاں یوم شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے۔

انڈونیشیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

انڈونیشیا کے علاقے یوگیاکارتا میں عید کی نماز کا بڑا اجتماع 'ریت کا سمندر' نامی ساحل پر ہوا۔

نیپال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں عید کی نماز تکیہ جامعۂ نامی مسجد میں ہوئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

شام

،تصویر کا ذریعہAFP

عید کے موقع پر شام میں کیمپوں میں رہنے پر مجبور بچوں کے لیے فن لینڈ میں مقیم ایک شامی نے کھلونوں کا اہتمام کیا۔ یہ صاحب خود کو 'کھلونوں کا سمگلر' کہلانا پسند کرتے ہیں۔

برکینا فاسو

،تصویر کا ذریعہAFP

اکثر افریقی ممالک کی طرح برکینا فاسو میں بھی عید کی نماز کے کئی اجتماعات منعقد ہوئے۔

تہران

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تہران میں نماز عید کی امامت رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کی جس کے بعد انھوں نے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔

.