آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شہزادہ ہیری اور میگن کے ہاں بیٹے کی ولادت
برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیگم ڈچز آف سسیکس میگن مارکل نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔
شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی زوجہ بہت زیادہ خوش ہیں۔ انھوں نے دورانِ حمل لوگوں کی طرف سے نیک تمناؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
شہزادے نے مزید کہا کہ بیٹے کا کیا نام رکھا جائے وہ ابھی اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی ولادت برطانوی وقت کے مطابق 05:26 بجے ہوئی اور زچہ اور بچہ خیریت سے ہیں۔
بکنگھم پیلیس سے جاری اعلامیے کے مطابق بچے کا وزن سات پونڈ اور تین اونس (3.2 کلوگرام) ہے جبکہ پیدائش کے وقت شہزادہ ہیری وہاں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے
نیا پیدا ہونے والا شہزادہ بادشاہت کے لیے وراثت ساتویں نمبر پر ہے۔ ان سے قبل پرنس آف ویلز، دی ڈیوک آف کیمبرج اور ان کے بچے شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لیوس اور شہزادہ ہیری ہیں۔ نومولود شہزادہ ملکہ برطانیہ کی تیسری نسل میں آٹھواں بچہ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہیری اور میگن: کب کیا ہوا
8 نومبر2016: کینسنگٹن محل سے یہ بیان جاری ہوا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کچھ مہینوں سے 'ڈیٹنگ' کر رہے ہیں اور میڈیا سے کہا گیا کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔
28 تومبر 2017: ہیری اور میگن اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہیں۔
15 دسمبر 2017: کینسنگٹن محل نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں اگلے سال 19 مئی کو ونڈزر میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
19 مئی 2018: ہیری اور میگن نے 600 مہمانوں کی موجودگی میں سینٹ جورج چیپل میں شادی کی اور انھیں 'ڈیوک اور ڈچس آف سسکس' کا خطاب ملا۔
15 مئی 2018: کینسنگٹن محل نے اعلان کیا کہ میگن حاملہ ہیں اور وہ 2019 کی بہار میں زچگی میں جائیں گی۔
6 مئی 2019: میگن ایک لڑکے کو جنم دیتی ہیں جو تخت کے امید واروں میں ساتویں نمبر پر ہیں۔
برطانیہ کی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کو مبارک باد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو لڑکے کی پیدائش مبارک ہو۔ خوشی کے موقع پر آپ کے لیے نیک تمنائیں۔‘
لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کاربین کا کہنا تھا ’میگن اور ہیری کو بیٹے کی پیدائش مبارک ہو۔ میں امید کرتا ہوں کے وہ اچھی صحت سے ہیں۔‘
سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا سٹرجیون نے بھی ان کو مبارک باد دی ہے۔