کراچی کا شمار دنیا کے سستے ترین شہروں میں

،تصویر کا ذریعہ Chesnot/Getty Images
ہانگ کانگ اور سنگا پور کے بعد پیرس کو دنیا کے سب سے مہنگے شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔
اکنامِسٹ انٹیلی جینس یونٹ (ای ای یو) کے سالانہ سروے میں یہ تینوں شہر پہلے نمبر پر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہROSLAN RAHMAN/AFP/Getty Images
گزشتہ 30 برسوں سے ای ای یو 133 شہروں میں قیمتوں کا موازنہ کر رہا ہے اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب تین شہروں کو ایک ساتھ سر فہرست رکھا گیا ہو۔
پچھلے سال پیرس دوسرے نمبر پر تھا۔ اس سروے میں کھانے پینے جیسی بنیادی چیزوں کی قیمتوں کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہASIF HASSAN/AFP/Getty Images
رپورٹ تیار کرنے والی روگزینا سلاؤ شیوا کا کہنا ہے کہ 2003 سے ہی پیرس دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں کے مقابلے میں وہاں صرف شراب، ٹریول اور تمباکو ہی سستا ہے۔ مثال کے طو پر پیرس میں ایک خاتون کے بال کٹوانے کا خرچ تقریباً 119 ڈالر ہے جبکہ میونخ اور جاپان میں بلترتیب تقریباً 74 اور 54 ڈالر ہے۔
دنیا کے سب سے مہنگے شہر
1: سنگا پور
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
1: پیرس
1: ہانگ کانگ (چین)
4: ذیورچ (سوئٹزر لینڈ)
5: جنیوا ( سوئٹزرلینڈ)
5: اوساکا (جاپان)
7: سیول (جنوبی کوریا)
7: کوپن ہیگن (ڈنمارک)
7: نیویارک (امریکہ)
10: تل ابیب (اسرائیل)
10: لاس اینجلِس (امریکہ)
اس سال کی رینکِنگ میں کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے سبب بھی فرق پڑا ہے۔ اس لیے آرجنٹینا، برازیل اور ترکی جیسے ممالک میں اخراجات میں کافی کمی آئی ہے۔
دنیا کے سب سے سستے شہر
1: کراکس (وینزویلہ)
2: دمشق (شام)
3: تاشکند (ازبکستان)
4: الماتی (قزاقستان)
5: بنگلور (انڈیا)
6: کراچی (پاکستان)
6: لاگوس (نائجیریا)
7: بیونس آئرس (ارجنٹینا)
7: چننئی (انڈیا)
8: دلی (انڈیا)







