100 خواتین: آزادی کا کوڑے دان

21ویں صدی میں وہ کون کون سی چیزیں ہیں جو خواتین کو اپنی تمام صلاحیتیں بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے میں رکاوٹ بنتی ہیں؟

1978 میں امریکہ میں نسوانی حقوق کی علم بردار خواتین نے ایک مظاہرہ کیا تھا جس میں انھوں نے اپنی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترک کرنے کی مہم شروع کی تھی۔

’آزادی کا کوڑے دان‘ اسی احتجاج کا ڈیجیٹل روپ ہے۔