تصویر بنانے کا وہ اتفاق جس نے زندگی بدل دی

،تصویر کا ذریعہDerek Ridgers
13 جنوری 1973 میں رجرز کندھے پر کیمرہ لٹکائے رینبو تھیئٹر میں داخل ہوئے۔ اس وقت وہ ایک اشتہاری کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے جو چاہتی تھی کے رجرز کیمرہ استعمال کرنا سیکھ لیں اور رجرز پریکٹس کے لیے کیمرہ گھر لیجاتے تھے۔

،تصویر کا ذریعہDEREK RIDGERS
اُس رات رجرز کی زندگی ہی بدل گئی جہاں تھیئٹر کے سٹیج پر نامور اداکار موجود تھے یہ رینبو کنسرٹ کے نام سے مشہور ہوا کرتا تھا
رجرز اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تھے لیکن جیسے ہی کنسرٹ شروع ہوا وہ وہاں سے اٹھ کر سٹیج کے نزدیک پہنچ گئے اور خود کو فوٹو گرافر ظاہر کیا۔

،تصویر کا ذریعہDerek Ridgers

،تصویر کا ذریعہDerek Ridgers

،تصویر کا ذریعہDerek Ridgers
اس زمانے میں زیادہ فوٹو گرافر نہیں ہوا کرتے تھے اور نہ ہی زیادہ سکیورٹی ہوتی تھی۔

،تصویر کا ذریعہDerek Ridgers
رجرز کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ سٹیج پر پرفارم کرنے والے بینڈ اور وہاں موجود ہزاروں شائقین کے درمیان کھڑے تھے۔ وہ تھوڑا نروس بھی ہوئے کیونکہ ہر کوئی انہیں دیکھ سکتا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہDerek Ridgers
رجرز کے لیے وہ لمحہ پُرجوش بھی تھا کہ وہ اتنے بڑے بینڈ کے اتنے نزدیک تھے۔ ان کے پاس محض ایک رول اور ایک ہی لینز تھا جس کے انہوں نے بھر پور استعمال کیا اور ان کی یہ تصاویر کامیاب رہیں۔

،تصویر کا ذریعہDerek Ridgers
اس کے بعد سے رجرز کنسرٹ میں بڑی شخصیات کی تصاویر اتارنے لگے۔
رجرز نے سٹیج کے ساتھ ساتھ اپنے کیمرے کا رخ شائقین کی جانب موڑ دیا اور 1976 میں ان کی فوٹوگرافی نے ایک نیا انداز اختیار کر لیا۔
۔







