ٹرمپ کے ذاتی نائب کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کافی عرصے سے ذاتی نائب جان میک اینٹی کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا ہے۔
جان صدر ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مہم کے آغاز سے تھے۔ میڈیا کے مطابق جان کو سکیورٹی اہلکار وائٹ ہاؤس سے باہر لے کر گئے اور ان کو وائٹ ہاؤس میں اپنے دفتر سے ذاتی اشیا بھی سمیٹنے نہیں دیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدر منتخب ہونے کی مہم نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ جان اس مہم کے سینیئر مشیر تعینات کیے گئے ہیں۔
یہ اعلان اس دن کیا گیا جب صدر ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کیا۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق جان کو ایسے وقت نکالا گیا ہے جب امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی جان کے خلاف مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جان کو اچانک برطرف اس لیے کیا گیا کیونکہ ان کے لیے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔
فوکس نیوز کے سابق پروڈیوسر جان نے ٹرمپ کی صدارتی مہم کے آغاز میں شامل ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ صدر ٹرمپ کے ہمراہ کئی تقریبات پر نظر آئے۔
جان کی برطرفی کی خبر سب سے پہلے وال سٹریٹ جرنل نے دی تھی اور کہا تھا کہ برطرفی سکیورٹی ایشو کے باعث کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹرم پو دوبارہ صدر منتخب کرانے کی مہم کے مینیجر بریڈ پارسیل نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ جان 2020 کی مہم میں سابق ٹرمپ کی مہم کی ترجمان کیٹرینا پیئرسن کے ہمراہ شامل ہوں گے۔
پارسیل نے کہا ’اب جب ہم 2018 کے وسط مدتی انتخابات اور 2020 کے صدارتی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں ہم 2016 کی مہم کے دو عمدہ ممبرز کو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں۔‘










