برطانیہ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

سائبریا سے آنے والے سرد ہواؤں کے نتیجے میں برطانیہ اس وقت شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس انتہائی سرد موسم میں بھی تفریح کے مواقع تلاش کر لیے ہیں۔

Icicles hang from a frozen elephant fountain in Colchester

،تصویر کا ذریعہEmpics

،تصویر کا کیپشنکولچسیٹر کے چڑیا گھر میں ہاتھی کا مجسمہ جم گیا۔ یہ برطانیہ میں موسمِ سرما کا سب سے سرد ہفتہ قرار دیا جا رہا ہے۔
People walking through snow

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنبرفباری کی وجہ سے سینکڑوں سکول بند کر دیے گئے اور بچوں کو چھٹی مل گئی۔
Rochester Castle surrounded by snow

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنچھٹی کا دن ہو تو چاہے موسم جیسا بھی ہو تفریح تو بنتی ہے ہے سو یہ بچے کینٹ میں روچیسٹر قلعے کے باہر سلیجنگ کرنے نکل آئے۔
Snow covers the beach in the sea side resort of Scarborough in North Yorkshire

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسکاربرو کا ساحل بھی برف کے میدان کا منظر پیش کرنے لگا۔
Three cows in snow behind a wire fence

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنچیسٹر کا چڑیا گھر تو جانوروں کے تحفظ کے پیشِ نظر بند کر دیا گیا لیکن ڈینبی ڈیل کی ان گایوں کا سردی بظاہر کچھ بگاڑ نہیں سکی۔
Newcastle Quayside following heavy overnight snowfall.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنرات بھر کی برفباری کے بعد نیوکاسل کی گلیوں کا منظر۔
A couple sit on a bench overlooking the snow-covered fields of Thirsk at Sutton bank National Park Centre in the North Yorks Moors National Park in North Yorkshire

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشمالی یارکشائر میں کھیت برف کی چادر تلے چھپ گئے۔
People walk over Millennium Bridge in the snow, in London

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنلندن میں بھی برفباری نے نظامِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
People walk through Green Park after a snow flurry in central London

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسینٹرل لندن میں برفباری کے بعد لوگ گرن پارک میں برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔