بی بی سی کے چار مرد میزبان تنخواہوں کی کمی پر رضامند

بی بی سی کے چار مرد نیوز پریزینٹرز نے مساوی تنخواہوں کے معاملے کے باعث تنخواہوں کی کٹوتی پر رضامندی دے دی ہے۔
جیریمی بوئن، جان سوپل، جان ہمفریز اور ہو ایڈورڈ تمام نے رسمی یا اصولی طور پر اپنی تنخواہوں کی کمی پر رضامندی دی ہے۔
خیال رہے کہ یہ پیش رفت بی بی سی چائنا کی ایڈیٹر کیری گریشی کی جانب سے مرد اور خواتین ایڈیٹرز کی تنخواہوں میں عدم مساوات کی وجہ سے احتجاجاً مستعفی ہونے کے بعد ہوئی ہے۔
بی بی سی میں مساوی تنخواہ کے حوالے سے ایک آزاد آڈٹ اگلے ہفتے چھپے گا۔
بی بی سی نے جولائی 2017 میں یہ انکشاف کیا تھا کہ اس کے کچھ پریزینٹرز ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ تنخواہ کماتے ہیں لیکن ان میں سے دو تہائی مرد شامل ہیں۔
اس فہرست میں سب سے اوپر کرس ایونز کا نام شامل تھا جو کہ سنہ 2016 سے 2017 کے دوران 22 لاکھ پاؤنڈز سے سوا 22 لاکھ پاؤنڈز تک تھی۔
مگر سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی خاتون کلاؤڈیا ونکلمین کی تنخواہ ساڑھے چار سے پانچ لاکھ پاؤنڈ کے قریب تھی جو مردوں کے مقابلے میں خاصی کم تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سوپل اور ان کے مشرق وسطیٰ سے کام کرنے والے ساتھی ہم منصب بوئن کا نام بھی اس فہرست میں ہے لیکن گریسی اور بی بی سی یورپ کی مدیر کاٹیا ایڈلر اس میں شامل نہیں ہیں۔
گریسی اب بی بی سی لندن کے نیوز روم میں واپس آرہی ہیں۔ وہ توقع کر رہی ہیں کہ انھیں اب مساوی تنخواہ ملے گی۔

،تصویر کا ذریعہPA
جن چار میزبانوں نے اپنی تنخواہوں میں کمی کرنے کی رضامندی دی ہے وہ درج زیل ہیں۔
- جریمی وائن ریڈیو ٹو سے منسلک ہیں اور 2016/17 کے دوران ان کی تنخواہ سات لاکھ پاؤنڈ سے سات لاکھ 49 ہزار 999 پاؤنڈ کے درمیان تھی۔
- جان ہمفریز ٹوڈے پروگرام کے میزبان ہیں اور ان کی تنخواہ 2016/17 کے درمیان چھ لاکھ سے چھ لاکھ 49 ہزار 999 پاؤنڈ تھی۔
- ہو ایڈورڈ بی بی سی نیوز پریزینٹر ہیں اور ان کی تنخواہ 2016/17 کے درمیان پانچ لاکھ سے پانچ لاکھ 49 ہزار 999 تھی۔
- جان سوپل بی بی سی کے شمالی امریکہ میں ایڈیٹر ہیں اور ان کی تنخواہ 2016/17 کے درمیان دو لاکھ سے دو لاکھ 49 ہزار رہی۔
ابھی یہ نہیں معلوم کہ ان کی تنحواہوں میں کتنی کمی کی جائے گی۔
بی بی سی کے میڈیا ایڈیٹر امول راجان کا کہنا ہے کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مقابلہ بہت سخت ہے جبکہ خبروں کی جانب صو رتحال اس کے برعکس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بہت سے لوگ جن کی تنخواہوں میں کٹوتی ہو رہی ہے ان کے ساتھ بہت فیاضانہ ڈیلز کی گئ تھیں۔‘
ہمفریز اور سوپل کے درمیان رواں ماہ کے آغاز پر آف ائیر ہونے والی ایک گفتگو اس وقت تنازعے کا سبب بنی جب اسے ریکارڈ کر کے پبلش کر دیا گیا۔ اس میں انھوں نے تنخواہوں میں موجود فرق پر بات کی تھی۔
پروگرام ٹوڈے سے قبل کی جانے والی اس گفتگو میں انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ گریسی کو ان کے رول میں رکھنے کے لیے اپنی تنخواہ انھیں دی جائے۔
بعد میں ہمفریز نے اپنے بیان کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ مذاق کر رہے تھے۔
کارپوریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بی بی سی اس سے زیادہ متاثر نہیں ہوئی۔
تنخواہ اور عدل‘
گریسی اگلے ہفتے پارلیمانی اراکین کی ایک کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔
اس سے پہلے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال، نائب اینی بیلفورڈ اور ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز فران انسورتھ بھی کمیٹی سے مل چکے ہیں اور انھوں نے کارپوریشن میں تنخواہوں میں پائے جانے والے عدم مساوات کے معاملے پر کیے جانے والے اقدامات پر بات کی۔
لارڈ ہال نے سنہ 2020 تک تنخواہوں میں موجود عدم مساوات کو ختم کرنے کے عمم کا اظہار کیا ہے۔









