تصاویر: شمالی یورپ میں شدید طوفان اور تیز ہوائیں
شمالی یورپ میں آنے والے طوفان کے سبب کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تیز ہوا چلنے سے ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
طوفان کے سبب 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے جرمنی اور نیدر لینڈ میں کئی درخت گاڑیوں اور سڑکوں پر گر گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA
جرمنی میں ریل چلانے والی کمپنی نے طویل روٹس پر جانے والے ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
طوفان کی وجہ سے نیدر لینڈ میں حکام نے ’ریڈ وارننگ‘ جاری کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA
تیز ہوائیں چلنے سے کئی مکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ٹرک بھی سڑکوں پر الٹ گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہAFP
محکمۃ موسمیات نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہEPA
.



