بریگزٹ: یورپی یونین کا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھنے پر اتفاق

Emmanuel Macron and Angela Merkel

،تصویر کا ذریعہReuters

بریگزٹ کے حوالے سے یورپی یونین کا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھنے پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم انھوں نے برطانیہ سے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔

اگلے سال میں جو پہلا معاملہ زیرِ بحث آئے گا وہ سنہ مارچ 2019 میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد منتقلی کے دو سالہ عمل کی تفیصلات ہیں۔

تجارت اور سلامتی کے حوالے سے مذاکرات مارچ میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی وزیرِ اعظم ٹریسا مے نے کہا مذاکرات میں پیش رفت ایک اہم قدم ہے تاہم جرمنی کی چانسلر آنگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ’یہ مزید مشکل ہوتا جائے گا۔‘

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یہ خبر دی کہ 27 یورپی ممالک کے رہنما بخوشی بریگزٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

انھوں نے ٹریسامے کو اس مرحلے تک پہنچنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یورپی یونین اگلے مرحلے کے لیے اندورنی تیاری بھی کرے گا تاہم وہ چاہتے ہیں کہ ’برطانیہ بھی اپنے نظریے کی مزید وضاحت کرے۔‘

مارچ 2019 میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا پر معاہدہ طے پا جانے کے بعد انھوں نے کہا کہ ’اگلا مرحلہ زیادہ مشکل اور توجہ طلب ہوگا۔‘

European Council president Donald Tusk

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یہ خبر دی کہ 27 یورپی ممالک کے رہنما بخوشی بریگزٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

ٹریسامے نے کہا کہ ’فریقین کو مستقبل کے تعلقات پر بات چیت کا فوری آغاز کر دینا چاہیے اور امید ہے کہ اس حوالے تیزی سے ہونے والی پیش رفت اس معاملے کو ایک یقین بخشے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ اس بریگزٹ کے ہموار اور باترتیب عمل کی جانب اہم قدم ہے جس کے لیے جون 2016 میں لوگوں نے ووٹ کیا تھا۔ ‘

’برطانیہ اور یورپی یونین نے دکھایا ہے کہ عزم اور ثابت قدمی سے ہم کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔‘