ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو شیئر کر کے غلط کیا: برطانوی وزیراعظم

،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اشتعال انگیز ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنا ’غلط‘ تھا۔
واضح رہے کہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کا یہ بیان انتہائی دائیں بازو کی ایک برطانوی تنظیم کی طرف سے مسلمانوں کے بارے میں جاری کردہ تین اشتعال انگیز ویڈیوز کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس سے پہلے انتہائی دائیں بازو کی ایک برطانوی تنظیم کی طرف سے مسلمانوں کے بارے میں جاری کردہ تین اشتعال انگیز ویڈیوز کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔
ان ویڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمان افراد کو تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پہلی ٹویٹ 'بریٹن فرسٹ' یا برطانیہ پہلے نامی گروہ کے نائب رہنما جیڈا فرینسن کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں ایک مسلمان تارک وطن کو بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے ایک شخص پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اس کے بعد فرینسن نے مزید دو ویڈیوز جاری کئیں جن میں دکھائے گئے افراد کے بارے میں بھی دعویٰ کیا گیا کہ وہ مسلمان ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
برٹن فرسٹ کو انتہائی دائیں بازو کی جماعت برٹش نیشنل پارٹی کے ایک سابق رکن نے سنہ 2011 میں بنایا تھا۔
اس گروپ نے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات سے بہت جلد لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی۔ ان کے خیال میں برطانیہ کو ’اسلامی‘ بنایا جا رہا ہے۔
اس گروپ نے عام انتخابات میں امیگریشن اور اسقاط حمل کے خلاف پالیسی کی بنیاد پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن اب تک اس کا ایک بھی امیدوار برطانوی دارالعوام کا رکن منتخب ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
فرینسن کے ٹوئٹر پر باون ہزار سے زیادہ فالورز ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTWITTER/@REALDONALDTRUM
انھوں نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ان ویڈیو کو ری ٹویٹ کیے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔
انھوں نے اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ان کی ویڈیوز کو شیئر کیا ہے جن کی ٹویٹ کو چار کروڑ چالیس لاکھ افراد دیکھتے اور پڑھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 'خدا کی ٹرمپ پر رحمت ہو اور امریکہ پر بھی‘۔
اصل میں یہ ویڈیوز ایک امریکی تجزیہ کار این کولٹر نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ انھیں ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔










