دنیا کا بدصورت ترین کتا

کتے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اس برس دنیا کے بد صورت ترین کتے کا خطاب 'مارتھا' نے جیت لیا ہے۔

رواں برس سب سے بدصورت کتوں کا مقابلہ امریکی ریاست کلیفورنیا کے شہر پٹالوما میں منعقد ہوا۔ اس طرح کا سالانہ مقابلہ گذشتہ کئی برسوں سے منعقد کیا جاتا رہا ہے اور رواں برس 29واں مقابلہ تھا۔

مارتھا کی مالک شرلی زنڈلر ہیں جن کے کتے نے اس مقابلے کے دیگر 13 کتوں کو مات دی۔ انھیں اس کے لیے ایک ٹرافی اور 1500 ڈالر دیے گئے۔

مارتھا

،تصویر کا ذریعہEPA

اس مقابلے کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مارتھا کو اب نیو یارک لایا جائے گا جہاں اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

کتے

،تصویر کا ذریعہEPA

زنڈلر کا کہنا تھا کہ مارتھا کو جو تقریباً اندھی ہونے کے قریب تھی۔

کتا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکئی دیگر کتّوں کو بھی اس مقابلے کے لیے لایا گیا تھا

مارتھا کے کئی آپریشن ہوئے اور اب وہ دیکھ سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مارتھا نے دوسرے کتوں کے مقابلے میں یہ بازی فوراً ہی مار لی۔

اس مقابلے کا اہتمام کرنے والی تنظیم کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد کتوں کو بغیر ان کی شکل و صورت کے گود لینے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

کتے

،تصویر کا ذریعہEPA

کتا

،تصویر کا ذریعہAFP / GETTY IMAGES

کتّا

،تصویر کا ذریعہAFP/GETTY IMAGES

،تصویر کا کیپشنکئی دیگر کتے بھی مقابلے میں تھے جنھیں بدصورت مانا جا سکتا ہے