یوکرائن: ممبران پارلیمنٹ کو شرم دلانے کا انوکھا انداز

،تصویر کا ذریعہBORISLAV BEREZA
ایک یوکرائنی ممبر پارلیمنٹ نے ساتھی ممبران کی طرف سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں عدم دلچسپی پر انھیں شرمندہ کرنے کے لیے ایک کھلونے کا سہارا لیا ہے۔
آزاد رکن اسمبلی بورسلیو بریزا جب جمعے کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے تو اپنے ساتھ ایک کھلونے کو لے کر آئے اور اسے ایک خالی نشست پر بٹھا دیا۔
یہ کھلونا ڈچ آرٹسٹ مارگریٹ وین بریوٹ کے ہومنکولس لااکسوڈونٹس نامی مجسمے کی چھوٹی کاپی ہے جو مریض کے ڈاکٹر تک پہنچنے کے انتظار کے تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ مجسمہ روس اور یوکرائن میں 'پوچوکن' کے نام سے مشہور ہے اور اسے انتظار کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔
مسٹر بریزا نے فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوکرائن کی پارلیمنٹ میں 322 ارکان رجسٹرڈ ہیں جبکہ یہاں 150 سے زیادہ موجود نہیں ہیں۔ انھوں نے طنزاً لکھا کہ پوچوکن تو ہال میں موجود ہے اور وہ اپنے ہم وطن یوکرائنیوں کی طرف ممبران کے پارلیمنٹ میں آنے کا انتظار کر رہا ہے۔ لیکن یوکرائینویں کے برعکس پوچوکن میں تو صبر کی کمی نہیں ہے۔'
یوکرائن کے باشندے جو بورسلیو کے ممبران پارلیمنٹ کی پارلیمنٹ میں عدم دلچسی کے طریقے تبصرہ کر رہے ہیں وہ بٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔
فیس بک کے ایک صارف نے لکھا کہ یہ بظاہر تو مزاحیہ لگتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا ہے نہیں۔
ایک نے لکھا کہ جب ملک مالی بحران کا شکار ہے ایسے میں ممبران کا یہ رویہ قابل نفرت ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یوکرائن کےممبران پارلیمنٹ میں شرکت نہ کرنے سے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور ایک ایسی خبریں ذرائع ابلاغ میں شائع ہو چکی ہے کہ کچھ غیر حاضر ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں موجود اپنے ساتھیوں کو اپنا ووٹنگ کارڈ دے کر انھیں ان کی غیر موجودگی ووٹ ڈالنے کا کہا تھا۔
پارلیمنٹ میں کئی بار ممبران ایک دوسرے سے گتھم گتھا بھی ہوتے رہے ہیں۔







