سرینگر سے استنبول تک برف ہی برف

،تصویر کا ذریعہReuters
مشرقی یورپ میں سردی سے بہت سے لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ براعظم کے کئی حصوں میں شدید برفباری ہوئی ہے اور آرکٹک جیسے حالات نظر آ رہے ہیں۔
پولینڈ میں جمعرات کے بعد سے دس افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اندازہ ہے کہ وہاں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی سے نیچے چلا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہEPA
انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ انھیں جہاں بھی بے گھر افراد نظر آئیں ان کے بارے میں فورا حکومت کو اطلاع دی جائے۔
بلغاریہ میں ترکی کی سرحد کے نزدیک دو عراقی تارکین وطن سردی سے ہلاک ہو گئے ۔ شدید سردی کی وجہ سے ان کے جسم منجمد ہو گئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہEPA
رومانیہ اور ترکی میں شدید برفباری کے بعد ٹریفک کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
انڈیا کے زیر انتظام سری نگر اور منالی میں برفباری کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہEPA




