'ناک ٹین' سمندری طوفان فلپائن سے ٹکرا گیا

،تصویر کا ذریعہEPA
فلپائن کے مشرقی علاقے میں ناک ٹین نامی سمندری طوفان ٹکرایا ہے جس کے ساتھ 255 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
حکام نے یکال کے علاقے سے ہزاروں باشندوں سے پہلے ہی طوفان کے پیش نظر اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جانے کا کہا تھا۔
ناک ٹین نامی طوفان مشرقی فلپائن میں رات ساڑھ دس بجے جی ایم ٹی کو ٹکرایا۔
اس سے قبل درجنوں بندرگاہیں بند کر دی گئی تھیں کیونکہ اس طوفان میں دو میٹر اونچی خطرناک اور مہلک لہریں اٹھنے کا خدشہ ظاہر کیا گيا تھا۔
دو ماہ قبل سپر ٹائفون ہیما ملک سے ٹکرایا تھا جس کے ہاتھوں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اتوار کی صبح نوک ٹین یا نینا نامی طوفان کیتندوانیس جزیرے سے 195 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
بیکول کے علاقے میں شہری دفاع کے دفتر کی ترجمان ریچل میرانڈا نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حفظ ماتقدم کے طور پر کیتندوانیس اور اس کے آس پاس کے صوبوں میں لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔
دارالحکومت منیلا میں حکام نے بڑے بڑے اشتہاری بورڈ کو ہٹانے کا حکم دیا ہے کیونکہ ہوا کے زور سے ان کے گرنے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کے زخمی ہونے کے خطرات ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس طوفان کو دوسرے اور تیسرے درجے کے طوفان میں رکھا گيا ہے تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ ساحل سے ٹکرانے سے پہلے اس کا زور کم ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ سنہ 2013 میں آنے والے طوفان ہیان میں 7350 جانیں تلف ہوئی تھیں۔








