دنیا میں ریفرینڈم کا چلن کیوں بڑھ رہا ہے؟

پولنگ سٹیشن

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنریفرینڈم اکثر اس وقت کروائے جاتے ہیں جب سیاست دانوں میں کسی بڑی تبدیلی یا فیصلے کے لیے اعتماد کی کمی ہوتی ہے یا پھر وہ کوئی خاص مشن انجام دینا چاہتے ہوں

دنیا بھر میں ریفرینڈم کا چلن بڑھتا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ سے لے کر کولمبیا تک حکومتیں زیادہ تر اپنے بڑے فیصلوں کی تصدیق عوام کے مقبول ووٹوں سے کرنے میں یقین کرنے لگی ہیں۔

جون میں برطانوی رائے دہندگان نے جب یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے تب سے براہ راست جمہوریت، اور اس سے ہونے والے غیر متوقع نتائج، سے متعلق دلچسپی کی ایک لہر سی چل پڑی ہے۔

تو پھر وہ کیا محرکات ہیں جو عوام سے ان کے رائے لینے پر آمادہ کرتی ہیں؟

یونیورسٹی آف گلاسگو میں سینیئر لیکچرر ڈاکٹر مارکو گولڈانی کے مطابق ہم 'عصرِ حاضر کی نمائندہ جمہوریت کی حدوں اور بحرانوں کے شکر گزار ہو سکتے ہیں جس میں ووٹر اپنے سیاسی رہنماؤں کو اپنی زندگی اور احساسات سے بالکل کٹا ہوا پاتے ہیں۔‘

ریفرینڈم اکثر اس وقت کروائے جاتے ہیں جب سیاست دانوں میں کسی بڑی تبدیلی یا فیصلے کے لیے اعتماد کی کمی ہوتی ہے یا پھر وہ کسی خاص مشن کو انجام دینے کے لیے ہوتے ہیں۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد ہونے والے برطانوی وزیراعظم کلیمنٹ ایٹلی نے ریفرنڈم کو 'ڈکٹیٹروں اور متعصب سیاست دانوں کا آلہ' بتایا تھا۔

یہی الزام ترکی کے صدر طیب اردوغان پر بھی لگایا جارہا ہے جو حزب مخالف کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ناکام بغاوت کے بعد جولائی میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں بھی ہوئی تھی۔

مسٹر اردوغان ترکی میں موت کی سزا کو دوبارہ بحال کرنے، یورپی یونین کی رکنیت کے لیے بات کرنے یا منسوخ کرنے اور اپنی حمایت میں آئین کو تبدیل کرنے کے لیے ریفرینڈم کروانا چاہتے ہیں۔

طیب اردوغان

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنمسٹر اردوغان ترکی میں موت کی سزا کو دوبارہ بحال کرنے، یورپی یونین کی رکنیت کے لیے بات کرنے یا منسوخ کرنے اور اپنی حمایت میں آئین کو تبدیل کرنے کے لیے ریفرینڈم کروانا چاہتے ہیں

عوام کے ووٹ کسی ایک خاص تحریک کے لیے توانائی کا سامان بھی فراہم کر سکتے ہیں جیسے کہ سکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی (ایس این پی) نے برطانیہ سے الگ ہونے کے لیے مہم چلائی تھی۔

حالانکہ اس ریفرینڈم میں سکاٹ لینڈ کی عوام نے 44.7 فیصد کے مقابلے میں 55.3 کے ووٹ سے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا لیکن جب بھی سیاسی ماحول اس کے موافق سازگار ہو گا ایس این پی دوبارہ اس مسئلے پر ریفرینڈم کا مطالبہ کرے گی۔

دنیا کے مختلف خطوں میں رائے شماری کو تاریخی نوعیت کے تنازعات کو حل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کولمبیا نے حال ہی میں باغیوں کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کی توثیق کے لیے ریفرینڈم کروایا تھا جس میں عوام نے حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

حال ہی میں نیوزی لینڈ میں حکومت نے اسی عمل پر تقریباً ڈھائی کروڑ ڈالر اس لیے خرچ کر دیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ قومی پرچم کو تبدیل کیا جانا چاہیے یا نہیں۔

اب اٹلی کی حکومت آئندہ چار دسمبر کو ریفرینڈم کروانے والی ہے جس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ ملک کے وزیراعظم میتیو رینزی نے عوام کی رائے یہ جاننے کے لیے لے رہے ہیں کہ ایوان بالا کے سینیٹروں کی تعداد کو دوتہائی حد تک کم کیا جائے یا نہیں۔ یہ اس لیے کہ ایوان بالا کو منتخب حکومت کو برخاست کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

کولبیا کے صدر جوان مینیول

،تصویر کا ذریعہAFP/GETTY IMAGES

،تصویر کا کیپشنکولمبیا نے حال ہی میں باغیوں کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کی توثیق کے لیے ریفرینڈم کروایا تھا جس میں عوام نے حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا

سوئٹزر لینڈ ایک ایسا ملک ہے جہاں عوام کے رائے بڑی اہمیت کی حامل ہے جہاں تقریباً سبھی فیصلے عوامی رائے سے کیے جاتے ہیں اور رواں برس میں وہاں اب تک ایسا 12 بار ہو چکا ہے۔

آئندہ ہفتے 27 نومبر کو وہاں پھر سے یہ پوچھنے کے لیے رائے شماری ہونے والی ہے کہ جوہری توانائی کی تنصیبات کو ختم کر دیا جائے یا برقرار رکھا جائے۔

فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لے پین نے عوام سے یہ وعدہ کیا ہے اگر وہ آئندہ برس کے عام انتخابات کے بعد اقتدار میں آ گئیں تو وہ بھی فرانس کو یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے ریفرینڈم کروائیں گی۔

ہالینڈ کے بھی دائیں بازو کے متنازع رہنما گریٹ وائلڈرز، جو اسلام کے شدید مخالفین میں سے ہیں، نے امریکہ میں ٹرمپ کی جیت کے بعد ڈچ فریڈم پارٹی کو ایک نیا نعرہ 'نیدرلینڈ کو دوبارہ عظیم بناؤ' دیا ہے۔ اور وعدہ کیا ہے اگر وہ آئندہ مارچ کے انتخابات میں وزیراعظم منتخب ہوئے تو یورپی یونین سے رشتوں پر بات چیت کے لیے ریفرینڈم کروائیں گے۔

میتیو رینزی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی نے عوام کی رائے یہ جاننے کے لیے لے رہے ہیں کہ ایوان بالا کے سینیٹرز کی تعداد کو دوتہائی حد تک کم کیا جائے یا نہیں

انتخابی جائزوں سے عندیہ ملتا ہے کہ اگلے ہونے والے انتخابات میں ان کی پارٹی کے ارکان کی تعداد ایواں زیریں میں دوگنی ہوسکتی ہے۔

برطانیہ میں پچھلے عام انتخابات سے پہلے تین بڑی پارٹیاں لیبر، کنزرویٹیو اور لبرل ڈیموکریٹز یورپی یونین میں رہنے کی حامی تھیں لیکن جیسا کہ بریکزٹ ووٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریبا پونے دو کروڑ عوام کی رائے اس سے مختلف تھی۔

کنگز کالج لندن میں موجودہ برطانوی تاریخ کے ریسرچ پروفیسر ویرنن بیجنر نے بی بی سی کو بتایا کہ ' لوگ یہ محسوس کرتے ہیں بلا واسطہ جمہوریت موثر ہونے سے انھیں کافی دور کردیتی ہے۔ سیاسی جماعتوں اس کی سزا ملتی ہے اور کوئی ضروری نہیں کہ وہ عوام کی رائے کے مطابق ہی کام کر رہی ہوں۔'

گریٹ وائلڈرز، میرین لے پین

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیورپ میں اگر دائیں بازو کے رہنما اقتدار مین آتے ہیں تو کئی اشوز پر ریفرنڈم کی توقع ہے

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پرفیسر جیسن برنین کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کھیل کے منچلے مداحوں کی طرح ہوتا ہے۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا: 'لوگ اس وقت ریفرنڈ کو پسند کرتے ہیں جب ان کی ٹیم جیتتی ہے اور جب ان کے موقف کی تائید نہیں ہوتی تو وہ اس سے نفرت کرتے ہیں۔ جب ان کی ہار ہوتی ہے تب وہ کہتے ہیں اسی لیے تو ہماری نمائندگی کے لیے پارلیمان ہے۔'

لندن کنگز کالج میں نفسیات کی پروفیسر امانڈا ہلز کا کہنا ہے کہ چونکہ ریفرنڈم ایک فرد کی سیاست سے جڑنے اور اور اپنا خود کا مستبقل سنوارنے کے موقع فراہم کرتا ہے اس لیے اس میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر پولنگ کے نتائج ان کے حق میں نہ ہوں تو نوجوان لوگ زیادہ فعال جاتے ہیں۔ 'اس روز وہ افسردہ ہوجاتے ہیں، وہ اس پر تبصرہ کرتے ہیں مایوس ہو جاتے ہیں پھر اس کے لیے کچھ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔'