’ پابندی 15 جولائی سے لگائی جائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے کہا ہے کہ محمد آصف پر پابندی کا اطلاق بائیس ستمبر کے بجائے پندرہ جولائی سے کیا جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں آئی پی ایل کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد آصف کو آئی پی ایل میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ آنے کے بعد گزشتہ سال پندرہ جولائی کو معطل کیا تھا لہذا آئی پی ایل بھی یہ پابندی بائیس ستمبر کے بجائے پندرہ جولائی سے تصور کرے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کے ڈرگ ٹریبونل نے محمد آصف پر جو ایک سالہ پابندی عائد کی ہے وہ بائیس ستمبر2008ء سے اکیس ستمبر2009ء تک ہے۔ اعجاز بٹ کہہ چکے ہیں کہ پابندی ختم ہونے کے بعد محمد آصف کو سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیا جائے گا۔ دریں اثناء محمد آصف کے معاملات دیکھنے والی مارکیٹنگ کمپنی نے یہ اعتراض اٹھایا ہے کہ محمد آصف پر پابندی کے حکم نامے پر آئی پی ایل ڈرگ ٹریبونل کے تین میں سے دو ارکان کے دستخط ہی نہیں ہیں۔ دستخط نہ کرنے والوں میں سنیل گواسکر شامل ہیں۔ محمد آصف نے پابندی کے معاملے پر مزید مشاورت کے لیے برطانوی ڈوپنگ ماہر ڈاکٹر مائیکل گراہم کو پاکستان آنے کے لیے کہا ہے ۔ ڈاکٹر مائیکل گراہم ممبئی بھی جائیں گے۔ | اسی بارے میں آئی پی ایل: آصف پر سال کی پابندی11 February, 2009 | کھیل ’پابندی کے خلاف اپیل کروں گا‘11 February, 2009 | کھیل چیئرمین کے استعفٰی کا مطالبہ09 February, 2009 | کھیل ڈوپنگ ماہر کی پاکستان آمد07 February, 2009 | نیٹ سائنس ہاکی کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ پرغور07 February, 2009 | کھیل ’ کرکٹرز بھارت نہیں جا سکتے‘02 February, 2009 | کھیل ’ممکن ہے آصف بری ہی ہو جائیں‘25 January, 2009 | کھیل ’آنکھ کی دوا،نینڈرلون میں اضافہ‘24 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||