چھ کا معاہدہ منسوخ ، چار کا معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین پریمیئر لیگ نے پاکستان کے چھ کھلاڑیوں کے ساتھ کیےگئے معاہدے منسوخ کر دیے ہیں جبکہ چار دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے معاہدوں کو ایک برس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کے معاہدے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں یونس خان، شعیب ملک، شعیب اختر، شاہد آفریدی، سلمان بٹ اور محمد حفیظ شامل ہیں جبکہ آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم راجستھان رائلز نے اپنے دو پاکستانی کھلاڑیوں سہیل تنویر اور کامران اکمل، کولکتہ نائٹ رائڈرز نے عمر گل اور بنگلور رائل چیلنجرز نے مصباح الحق کے معاہدے ایک برس کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اگلے سال اس ٹورنامنٹ میں شریک ہو سکتے ہیں۔ آئی پی ایل کمشنر للت مودی نے گوا میں آئی پی ایل نیلامی کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ’آئی پی ایل عالمی کرکٹ کے ضابطوں کی پیروی کرتی ہے اور اس کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی معاہدہ کے بعد میچ میں کھیلنے سے انکار نہیں کر سکتا‘۔
انہوں نے کہا کہ’پاکستانی کھلاڑی اس برس آئی پی ایل میں کھیلنے نہیں آ سکتے اس لیے ان کا معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے اور اس لیے ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دی جا سکتی ہے‘۔ خیال رہے کے حکومتِ پاکستان نے اپنے کھلاڑیوں کو ہندوستان جا کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد یہ کھلاڑی آئی پی ایل کے 2009 سیزن میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ | اسی بارے میں پیٹرسن اور فلنٹاف سب سے مہنگے06 February, 2009 | کھیل ’ کرکٹرز بھارت نہیں جا سکتے‘02 February, 2009 | کھیل آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت30 January, 2009 | کھیل ’آئی پی ایل سے عزیز ملک کا وقار‘26 December, 2008 | کھیل آئی سی ایل کرکٹرز کو کھیلنےکی اجازت02 February, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||