جنوبی افریقہ ون ڈے میں اوّل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کوسیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں شکست دے کر نہ صرف سیریز چار ایک سے جیت لی بلکہ ون ڈے میچوں کی عالمی درجہ بندی میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پرتھ میں ہونے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں ہاشم عاملہ نے 117 گیندوں پر97 رن بنائے اور اے بی ڈویلیئرز نے71 گیندوں پر 60 رن دیے۔جے پی ڈومنی نے 42 گیندوں پر 60 رن بنائے تھے جن میں تین چھکے شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ نے چھ وکٹ پر 288 رن بنائے تھے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 249 پر آؤٹ ہوگئی۔مائیک ہسی نے 78 اور براڈ ہیڈن نے 63 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنے کم تجربے کار ٹیم کے ساتھ بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا حالانکہ ٹیم میں گرہم سمتھ، جیک کالس، ایشول پرنس، مارک باؤچر جیسے کھلاڑی نہیں تھے۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کی دوسری شکست23 January, 2009 | کھیل تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی برتری05 January, 2009 | کھیل رکی پونٹنگ کی دلیرانہ ڈیکلریشن06 January, 2009 | کھیل ہیڈن کا انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع13 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||