ہیڈن کا انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی افتتاحی بلے باز میتھیو ہیڈن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعلان اپنے ہوم گراؤنڈ برسبین میں کیا۔ ہیڈن کوگزشتہ برس نیوزی لینڈ اور حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد ایک روزہ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ میتھیو ہیڈن نے ایک روزہ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر ریٹائرمنٹ لینے کا اشارہ دیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کرکٹ کھیل کر ہمیشہ لطف اٹھایا ہے اور میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کو کسی اعزاز سے کم نہیں سمجھتا‘۔ سترہ برس پر محیط اور ایک سو تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل کیرئر میں پچاس کی اوسط سے آٹھ ہزار چھ سو پچیس رن بنانے والے میتھیو ہیڈن اپنے آخری پانچ ٹیسٹ میچوں میں صرف سولہ کی اوسط سے 149 رن بنا پائے تھے۔ ایک روزہ کرکٹ میں ہیڈن دو مرتبہ عالمی کرکٹ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے رکن رہ چکے ہیں اور انہوں نے ایک سو اکسٹھ ایک روزہ میچوں میں دس سنچریاں اور چھتیس نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ اس طرز کی کرکٹ میں ان کی کیرئر اوسط چوالیس کے قریب رہی جبکہ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 181 رنز تھا۔ | اسی بارے میں گلکرسٹ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان26 January, 2008 | کھیل پرتھ: جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح21 December, 2008 | کھیل سولہ برس بعد ہوم سیریز میں ہار30 December, 2008 | کھیل آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا07 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||