آسٹریلیا کی دوسری شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کو تین ووکٹ سے ہرا کر دو ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کی اننگز کا انتہائی شاندار انداز میں کیا اور انہوں نے ساٹھ گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے انہتر رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے ساتھی اوپنر شان مارش کے ساتھ ملکر پہلے انیس اووروں میں ایک سو چودہ رن بنائے۔ لیکن جنوبی افریقہ کی اننگز میں ہرشل گبز نے بھی اپنی اننگز نے دس چکوں اور ایک چھکے کے ساتھ چونسٹھ رن بنائے۔ مہمان ٹیم اپنی اننگز میں مشکل کا شکار ہو گئی تھی لیکن ایلبے مورکل نے بائیس گیندوں پر چالیس رن بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ انہوں نے اپنی چالیس رن کی اننگز میں چھ چوکوں اور ایک چھکا لگایا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آسٹریلیا کا دو سو انہتر کا ہدف سینتالیس اووروں میں ہی مکمل کر لیے۔ یہ سڈنی کرکٹ گراونڈ پر اب تک دوسری اننگز میں اتنے بڑا ہدف کو حاصل کرنے کی پہلی مثال تھی۔ اس سے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کی طاقت بھی ثابت ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے لیے جیت اس وقت مشکل نظر آ رہی تھی جب آسٹریلیا کی طرف سے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں اٹھاسی رن بنانے والے بلے باز وارنر نے رکی پونٹنگ کی طرف سے پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کے بعد تیزی سے رنز بنانا شروع کر دیئے۔ میچ کے پانچویں اوور میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے بالر ڈیل سٹین کی چار گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وانر کی دلچسپ اننگزکا اختتام انیسویں اوور میں ہوا جب انہوں نے سٹین کی ایک سیدھی گیند پر زور سے بلا گھمایا اور ان کی وکٹ گر گئی۔ کپتان رکی پونٹنگ نے اپنی اننگز کا انداز اس سے بھی جارحانہ انداز میں کیا اور پہلی تین گیندوں پر لگاتار چوکے لگائے۔ مارش کو تیئسویں اوورں میں اسٹمپ کر دیا گیا جب کہ مائیک ہسی کو بارہ رن بنانے کے بعد اے بی ڈی ولیرز نے عمدہ فیلڈنگ کرتے ہوئے رن آؤٹ کر دیا۔ پونٹنگ ابتدائی طور پر تین چوکے لگانے کے بعد کوئی اچھی شاٹ نہ کھیل سکے اور انتسویں اوور میں انتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان جان بوتھہ نے پھر براڈ ہیڈن کو اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کر دیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے بلے باز تیز رفتاری سے سکور میں اضافہ نہ کر سکے لیکن سکور میں تبدریج اضافہ ہوتا رہا اور آخر پانچ اووروں میں آخری پانچ بلے باز صرف تیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور مکمل ہونے میں جب چار گیندیں باقی تھیں آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں آسٹریلیوی بالر شان ٹیٹ نے انتہائی تیز رفتاری سے گیند کرانا اور اوور کی دوسری گیند انہوں نے ایک سو اڑتالیس اعشاریہ آٹھ کلو میٹر پر گھنٹے کی رفتار سے پھینکی۔ ان کے اوور میں جنوبی افریقہ کے دونوں بلے بازوں کے کیچ چھوٹے۔ جنوبی افریقہ کی پہلی تین ووکٹیں تیئس کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔ اس کے بعد جب اکسٹھ گیندوں پر اکسٹھ رن باقی تھے نیل مکینزی کو وانر نے رن آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور مورکل نے اسٹریلیوی بالر کو چار لگاتار چوکے لگائے۔ رکی پونٹنگ نے میچ کے بعد کہا کہ ان کی اننگز تیس سے چالیس رن میں بننے چاہیں تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ ایڈیلڈ میں سوموار کو کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی برتری05 January, 2009 | کھیل رکی پونٹنگ کی دلیرانہ ڈیکلریشن06 January, 2009 | کھیل ہیڈن کا انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع13 January, 2009 | کھیل بولرز کے لیے رحم نہیں15 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||