سخت سکیورٹی، انگلینڈ چنئی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کےلیے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جنوبی شہر چنئی پہنچ گئی ہے جہاں اس کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ممبئی پر حملوں کے بعد انگلینڈ نے بھارت کا دورہ ادھورا چھوڑ دیا تھا اور ٹیم انگلینڈ واپس آگئی تھی جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سات میں سے دو ایک روزہ میچ بھی منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ پہلا ٹیسٹ میچ گیارہ دسمبر جمعرات سے کھیلا جائے گا۔ پیر کی شام جب ٹیم چنئی ہوائی اڈے پہنچی توحفاظتی انتظامات پر پانچ ہزار پولیس اہلکار مامور تھے۔ سینکڑوں کی تعداد میں شائقین کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے ائر پورٹ پر موجود تھے۔ لیکن بڑی تعداد میں موجود کمانڈوز نےانہیں کھلاڑیوں سے دور ہی رکھا۔ چنئی کے جوائنٹ پولیس کمشنر کے مطابق ٹیم جس ہوٹل میں ٹھہری ہے اس کے اندر تین سو کمانڈو تعینات کیے گئے ہیں اور ہوٹل کے بارے ایک ہزار پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔ انگلینڈ نے رائن سائیڈ باٹم کی جگہ کینٹ کاوٴنٹی کےتیز رفتار گیند باز امجد خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے جو اپنے بین الاقوامی کریر کا آغاز کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ’پاکستان کا دورہ منسوخ نہیں ہوا‘01 December, 2008 | کھیل انگلینڈ کے لیے نئی تاریخیں 02 December, 2008 | کھیل ’بھارت میں کھیلنے کو تیار ہیں‘27 November, 2008 | کھیل تندولکر کی چالیسویں سنچری06 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||