BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 November, 2008, 15:43 GMT 20:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیسرا ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن
کلارک
کلارک نے سینچری بنائی لیکن ان کے چار کیچ چھوڑے گئے
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو کٹوں کے نقصان پر ترتالیس رن بنائے تھے اور میچ ڈرا کی طرف بڑھ رہا تھا۔

یہ میچ دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں کھیلا جارہا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز پانچ سو ستتر رنز پر مکمل کی جس میں مائکل کلارک کی سینچری شامل تھی۔ کلارک نے ایک سو چھ رن بنائے لیکن اس دوران ان کے چار کیچ چھوڑے گئے۔

ہندوستان کے لیے ویریندر سہواگ نے ایک سو چار رنز کے عوض پانچ وکٹ لیے۔

اس کے بعد بریٹ لی نے ویریندر سہواگ کو بولڈ کیا جبکہ سٹیوئرٹ کلارک نے نائٹ واچ مین ایشانت شرما کا وکٹ لیا۔

گوتم کمبھیر نے پہلی اننگز میں ڈبل سیچنری بنائی

اگرچہ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں چھ سو تیرہ رن بنائے تھے لیکن خراب بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے اس نے آسٹریلیا پر دباؤ قائم کرنے کا موقع ضائع کردیا۔

اب میچ کے آخری دن ہندوستان کو سنبھل کر بیٹنگ کرنی ہوگی کیونکہ جلدی جلدی وکٹ گرنے کی صورت میں آسٹریلیا کو میچ جیتنے کا موقع حاصل ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان کی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ ڈرا رہا ہے۔

اسی بارے میں
سچن کے بارہ ہزار
18 October, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد