تندولکر: بارہ ہزار رن کا ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے بلے باز سچن تندولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ وہ اپنے کیریر کا 152 واں میچ کھیل رہے ہیں۔ موہالی میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر نے ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ گیارہ ہزار نو سو تریپن رن بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سچن تندولکر نے اب تک ایک سو باؤن ٹیسٹ کھیلے ہیں اور وہ سب سے زیادہ انتالیس سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔ سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ انہوں نے پیٹر سیڈل کی گیند پر بنایا۔ برائن لارا نے گیارہ ہزار نو سو تریپن رن صرف ایک سو اکتیس میچوں میں بنائے تھے جبکہ تندولکر نے یہ ریکارڈ ایک سو باون میچ کھیل کر برابر کیا ہے۔ زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی
سچن تندولکر کے عالمی ریکارڈ توڑنے پر سٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے زبردست تالیاں بجائیں اور پھٹاخے بھی چھوڑے۔ چائے کے وقفے سے پہلے انہوں نے تیرہ رن بنائے تھے اور انہیں لارا کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن کی ضرورت تھی جس کے لیے انہیں چائے کا وقفہ گزرنے کا اتنظار کرنا پڑا۔ سچن نے انیس سو نواسی میں، سولہ برس کے تھے تو انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا اور ایک سال بعد انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ کے میدان پر اپنی پہلی سنچری سکور کر کے بھارت کو شکست سے بچا لیا۔ آسٹریلیا میں پرتھ کے میدان پر جس ایک تیز رفتار پچ تصور کیا جاتا ہے انہوں نے سنچری بنائی جس آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں اب تک بنائی جانے والی سنچریوں میں سب سے بہتریں سنچری قرار دیا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں سچن تندولکر کا عالمی ریکارڈ10 December, 2005 | کھیل تندولکر:گاوسکر کا ریکارڈ برابر کر دیا11 December, 2004 | کھیل کپیل دیو کا ریکارڈ برابر02 December, 2004 | کھیل گنگولی کا ٹیسٹ کرکٹ کو’الوداع‘07 October, 2008 | کھیل گیل کی ٹرپل سنچری03 May, 2005 | کھیل انضمام پر کڑا وقت01 March, 2005 | کھیل اوول کرکٹ کی تاریخ کاسنہری باب06 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||