پیرا اولمپکس: پاکستانی پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معذورں کے اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوید احمد بٹ پر ممنوعہ دوا استعمال کرنے کے جرم میں دو سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ معذروں کے اولمپکس میں پاکستان ویٹ لفٹر نوید احمد بٹ پہلے کھلاڑی ہیں جو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔ پاکستانی ویٹ لفٹر کے چار ستمبر کو لیےگئے نمونے میں ممنوعہ دوا میتھڈینس کے آثار پائےگئے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے میڈیکل اور سائنٹیفک ڈائریکٹر پیٹر ون ڈی ویلٹ کا کہنا ہے کہ نوید احمد بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ ابھی تک معذوروں کے اولپمکس کے دوران دو سو ستانوے نمونے لیےگئے ہیں اور ان میں سے صرف ایک پازیٹو ہے جو کہ پاکستان ویٹ لفٹر نوید احمد بٹ ہیں۔ | اسی بارے میں آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو 19 August, 2008 | کھیل ڈوپنگ کیس: آصف کے لیے گنجائش 20 August, 2008 | کھیل اولمپکس، سخت ٹریفک قوانین نافذ20 July, 2008 | آس پاس شعیب اور آصف فیصلے سے خوش05 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||