دنیا کا تیز ترین آدمی، یوسین بولٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپک کھیلوں کی سو میٹر دوڑ میں جمیکا کے یوسین بولٹ نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ چھ نو سیکنڈ میں طے کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ تیئس سالہ بولٹ اس دوڑ میں ساٹھ میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ہی باقی اتھلیٹس سے واضح طور پر آگے تھے اور اختتامی لکیر سے کوئی پندرہ میٹر کے فاصلے پر انہیں ان کی جیت یقینی ہو گئی تھی۔ اس کے باوجود کہ دوڑ کے آخری حصہ میں وہ کوئی خاص زور لگاتے دکھائی نہیں دئیے انہوں نے نہ صرف طلائی تمغہ با آسانی حاصل کر لیا بلکہ انہوں نے اپنا ہی بنایا ہوا سابق نو اعشاریہ سات دو سیکنڈ کا ریکارڈ بھی بہتر بنا لیا تھا۔ بولٹ کہ ہی ہم وطن آصافا پاؤل جنہیں بولٹ کا مدمقابل قرار دیا جا رہا تھا اس دوڑ میں پانچویں نمبر پر رہے۔ اس دوڑ میں دس سیکنڈ سے کم میں یہ فاصلہ چھ اتھیلٹس نے طے کیا۔ چھ فٹ پانچ انچ لمبے یوسین بولٹ نے اپنے ہی سابق عالمی ریکارڈ کو بہتر بنایا ہے جو نو اعشاریہ سات سیکنڈ تھا۔ دوڑ کے آغا سے ہی یہ واضح ہو گیا تھا کہ باقی کوئی اتھلیٹ یوسین کا مقابلہ نہیں کر پائے گا۔ مرودں کی سو میٹر دوڑ کے اس فائل مقابلے میں ٹرنیڈاڈ کے اتھلیٹ رچرڈ تھامسن دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے یہ فاصلہ نو عشاریہ آٹھ نو سیکنڈ میں طے کر لیا۔ امریکہ کے اتھلیٹ والٹر ڈکس اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر آئے انہوں نے وہ ایک سیکنڈ کے دو سویں حصے کے فرق سے پیچھے رہے۔ اس فائل دوڑ تک جمیکا سے تعلق رکھنے والے تین اتھلیٹس پہنچے تھے۔ | اسی بارے میں افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست11 August, 2008 | کھیل پاکستان نے کینیڈا کو ہرا دیا13 August, 2008 | کھیل نمبر ون فیڈرر اولمپکس سے باہر14 August, 2008 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم ایک اور ناکامی15 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||