پاک، بھارت دنگل 15 اگست سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور ہندوستان کے پہلوان پاکستان کے صوبہ پنجاب کے چار مختلف شہروں میں دیسی دنگل کریں گے اور اس سلسلے میں بھارت سے بیس پہلوانوں کی ایک ٹیم بارہ اگست کو واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے گی۔ پندرہ اگست کو ملتان میں چار پاکستانی اور چار بھارتی پہلوان آمنے سامنے ہوں گے۔ ان میں بڑا دنگل پاکستان کے حامد خان پہلوان اور بھارت کے سریندر کمار کے درمیان ہو گا۔ دوسرا دنگل سترہ اگست کو بہاولپور میں ہو گا جہاں بڑا دنگل اعظم لُڑکا اور نریندر کمار کے درمیان ہو گا۔ تیسرا دنگل چوبیس اگست کو گجرانوالہ میں نو پاکستانی اور نو بھارتی پہلوانوں کے مابین ہو گا۔ اس دنگل میں بڑا مقابلہ محمد عمر اور سوہن سنگھ کے درمیان ہو گا۔ لاہور میں چھبیس اگست کو اس سلسلے کے آخری مقابلے ہوں گے۔ لاہور میں سات پاکستانی پہلوان بھارتی پہلوانوں سے کشتی کرنے کے لیے اکھاڑے میں اتریں گے۔ لاہور میں بڑا دنگل پاکستان کے بشیر بھولا بھالا اور بھارت کے نوین کمار کے درمیان ہو گا۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دیسی کشتی کے یہ دنگل صوبہ پنجاب کے وزیر اعلٰی شہباز شریف کی ہدایت پر کروائے جا رہے ہیں جن کا مقصد دیسی کشتی کو فروغ دینے کے علاوہ اکھاڑے کے کلچر کو زندہ کرنا ہے۔ | اسی بارے میں کینیڈا کی ہاکی ٹیم کے جنوبی ایشیائی ستارے31 July, 2008 | کھیل کراچی میں ’بڑی ٹیموں کا بڑا میچ‘26 June, 2008 | کھیل ’ایشیا کپ سے اک نئی شروعات‘23 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ پہلی بار پاکستان میں22 June, 2008 | کھیل ’رستم پاکستان کا مقابلہ‘ | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||