BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئی پی ایل، ممنوعہ دوا کا استعمال
آئی پی ایل کے میچ دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں میدانوں پر پہنچے
کرکٹ کے بین الاقوامی ادارے آئی سی سی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہندوستان میں حال ہی میں کھیلی گئی انڈین پریمئر لیگ کے دوران ایک کھلاڑی کے سامپل میں ممنوعہ دوائوں کے اثرات پائے گئے ہیں۔

آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ممنوعہ دواؤں کے استعمال کی روک تھام کے عالمی ادارے ’واڈا‘ کی نگرانی میں کیے گئے تھے۔

ابھی کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ پہلے اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ آیا اس کھلاڑی نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے یہ دوائیں لی تھیں یا علاج کے سلسلے میں۔

اس کے بعد ہی کھلاڑی کے پیشاب یا خون کا دوسرا سامپل جانچ کے لیے بھیجا جائے گا۔

اگر اس نمونے میں بھی ممنوعہ دواؤں کے اثرات ملتے ہیں تو معاملہ آئی پی ایل کے ڈرگ ٹرائبیونل کے سامنے جائے گا۔

ٹرائبیونل معاملے کا جائزہ لیکر اپنا فیصلہ سنائے گا۔ کھلاڑی کو اس کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی کے مطابق ’ ابھی یہ معاملہ پہلے مرحلے میں ہی ہے کیونکہ صرف ایک ہی سامپل کی جانچ ہوئی ہے۔‘

’کھلاڑی کا نام ظاہر کرنے کا سوال اسی وقت اٹھے گا جب ہم یہ تصدیق کر لیں گے کہ جن دواؤں کے اثرات سامپل میں ملے ہیں، ان کے استعمال کی پیشگی اطلاع تو آئی پی ایل کو نہیں دی گئی تھی۔‘

کیا یہ کرکٹ ہے؟
ناچ گانوں، کرتب سے بدل رہی ہے کرکٹ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد