BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 May, 2008, 18:44 GMT 23:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹورنامنٹ
افغانستان کرکٹ ٹیم
مجھے یقین ہے کہ ہم جیت جائیں گے: کوچ
افغانستان امریکہ کے شہر جرسی میں جمعہ کے روز پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ لیگ ڈویژن فائیو ٹورنامنٹ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ جاپان کے خلاف ہے۔

افغانستان کی ٹیم کے کوچ تاج ملک نے بی بی سی ریڈیو جرسی سے بات کرتے ہوئے کہا ’افغانستان میں ہم کرکٹ کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ہم بڑے جوش اور جذبے سے کھیلتے ہیں۔‘

افغانیوں نے یہ کھیل انیس سو اسی کی دہائی میں پاکستان میں سیکھا۔

ہم جیتیں گے
 اگر ہمارا مقابلہ امریکہ سے ہوتا ہے تو میرے خیال میں ساری دنیا یہ میچ دیکھے گی۔ لوگ اس میچ کو سیاسی پہلو سے دیکھیں گے۔ ہمیں بہت خوشی ہو گی اگر ہم امریکہ سے جیت جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم جیت جائیں گے۔
افغان کوچ

اگر افغان کرکٹ ٹیم نے اچھا کھیل دکھایا تو ان کا سیمی فائنل یا فائنل میں مقابلہ امریکہ سے ہو سکتا ہے۔

تاج نے کہا ’اگر ہمارا مقابلہ امریکہ سے ہوتا ہے تو میرے خیال میں ساری دنیا یہ میچ دیکھے گی۔ لوگ اس میچ کو سیاسی پہلو سے دیکھیں گے۔ ہمیں بہت خوشی ہو گی اگر ہم امریکہ سے جیت جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم جیت جائیں گے۔‘

اس نامعلوم ٹورنامنٹ کو شہرت افغان ٹیم کی وجہ سے ملی ہے۔

آئی سی سی کے اینڈریو فیچنی کا کہنا ہے ’افغان ٹیم کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو بہت توجہ مل رہی ہے۔‘

حامد حسن
حامد حسن پہلے افغان کرکٹر تھے جو ایم ایم سی کی طرف سے لارڈز کے میدان میں کھیلے تھے

سابق ٹائمز اخبار کے صحافی ٹم ایلبون کا کہنا ہے ’یہ پہلا عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں افغان ٹیم حصہ لے رہی ہے اور جس میں جیتنے کی امید بھی ہے۔‘

ٹم افغان ٹیم پر دستاویزی فلم بنا رہے ہیں۔

ٹم کا کہنا ہے ’افغانستان کی فٹبال ٹیم بہت کمزور ہے۔ اس کے علاوہ پانچ کھلاڑی اولمپک میں حصہ لے رہے ہیں اور ان میں سے ایک کے جیتنے کی امید ہے۔ تاہم تمام افغان کرکٹ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔‘

افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں اچھے بیٹسمین اور بالر ہیں۔ ان میں سے ایک حامد ہے جو کہ نوے میل فی گھنٹے کی رفتار سے گیند کراتا ہے۔

ایلبون نے کہا کہ ان کے پاس سپنرز نہیں ہیں تاہم وہ اپنے تیز بالنگ پرانحصار کر رہے ہیں۔

دوسری طرف تاج کے لیے یہ موقع ہے کہ اپنے ملک کو جنگ کی تباہ کاریوں کے علاوہ بھی پیش کر سکیں۔

’وہ وقت دُور نہیں‘
افغانستان میں کرکٹ کا بڑھتا ہوا جوش
افغان خواتین فٹبالر
طالبان دور سے پاکستانی چمپیئن شپ فائنل تک
صالح محمدپاکستانی یا افغانی
سنوکر کھلاڑی صالح محمد کی شہریت؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد