تندولکر کیلیے’سر‘ کےخطاب کی سفارش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے کھیل کے لیے سچن تندولکر کی خدمات کے پیش نظر انہیں ’سر‘ کا خطاب دیا جانا چاہیے۔ گورڈن براؤن کا کہنا تھا کہ سچن تندولکر دنیا کے عظیم کھلاڑی ہیں اور ان کے عظیم کارناموں کے پیش نظر انہيں یہ اعزاز ملنا چاہیے ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اعزاز دینے کا فیصلہ نہيں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اعزاز دینے کا فیصلہ میں نہیں کرتا اور یہ فیصلہ کرنے کے لیے ایک آزاد کمیٹی ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ’سر ڈان بریڈ مین اور دوسرے کھلاڑیوں کو’ سر‘ کےاعزاز سے نوازا جا چکا ہے اور سچن نے کرکٹ، کھیل اور دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی رشتے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیے ہيں اس لیے کھیل کی دنیا میں ان کے عظیم کارناموں کی وجہ سے انہيں یہ اعزاز ملنا چاہیے۔ چونتیس سالہ سچن تندولکر دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہيں۔ انہوں نے 145 ٹیسٹ میچوں میں 38 سنچریوں کی مدد سے 11616 رنز بنائے ہيں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 405 میچوں میں وہ 41 سنچریوں کی مدد سے 15942 رنز بنا چکے ہیں۔ گورڈن براؤن نے اس پرتھ ٹیسٹ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دینے والی ہندوستانی ٹیم کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا ’دو دن قبل پرتھ ٹیسٹ میں فتح کے لیے میں ہندوستانی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، یہ بہت شاندار جیت تھی‘۔ |
اسی بارے میں انڈیا نے پرتھ کا میدان مار لیا19 January, 2008 | کھیل ڈراوڈ ،تندولکر کی عمدہ بیٹنگ16 January, 2008 | کھیل سچن زخمی، ون ڈے سیریز سے باہر 22 March, 2006 | کھیل بلے کا وزن؟ سچن تندولکر ناراض27 June, 2005 | کھیل تندولکر:گاوسکر کا ریکارڈ برابر کر دیا11 December, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||