BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 September, 2007, 14:30 GMT 19:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باؤچر کی سنچری، جنوبی افریقہ 467

مارک باؤچر
مارک باؤچر109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے
کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سہ روزہ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پیٹرنز الیون نے تین وکٹ کے نقصان پر ایک سو چھتیس رن بنائے ہیں۔

پیٹرنز الیون کی جانب سے پاکستانی ٹیم میں دوبارہ شامل کیے جانے والے توفیق عمر نے نصف سنچری سکور کی۔

اس سے قبل مارک باؤچر کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں467 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے دن 294 رنز5 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز شروع کی تو مارک باؤچر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہر کیا اور سنچری سکور کی۔ وہ نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے81 رنز بنائے جس میں 8 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے باؤچر کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے119 رنز کا اضافہ کیا۔

پیٹرنز الیون کی جانب سے لیگ سپنر رضوان احمد نے37 اوورز میں 144 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے 467 رنز کے جواب میں پیٹرنز الیون کی اننگز بابر نعیم اور توفیق عمر نے شروع کی۔ بابرنعیم39 کے مجموعی اسکور پر نتینی کی گیند پر باؤچر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہوں نے22 رنز بنائے۔ توفیق عمر کو50 رنز پر کیلس نے بولڈ کیا۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے۔

شاہد یوسف42 رنز بناکر پال ہیرس کی گیند پر ڈیل اسٹین کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔جب کھیل ختم ہوا تو عدنان رضا 14 اور انورعلی 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ میزبان ٹیم اب بھی جنوبی افریقہ کے اسکور سے331 رنز پیچھے ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد