آسٹریلیا اے نے پاکستان کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اے کرکٹ ٹیم سے تینوں ایک روزہ میچز میں شکست کھانے والی آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان اے کرکٹ ٹیم کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا ہے۔ آسٹریلیا اے نے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ ٹیسٹ میچ میں 203 رنز اور ایک انگنز سے فتح حاصل کی۔ بارہ ستمبر کو شروع ہونے والے اس میچ میں پاکستان اے کے کپتان فیصل اقبال نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہوسکا اور ان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 199 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا اے نے اس کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بناکر آٹھ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر اننگز ڈکلیئر کر دی اور یوں پہلی اننگز میں 458 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کیں۔ اوپنر فل جیکس نے 152 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ہسی نے 185 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی جیمز ہوپس تھے، انہوں نے 144 رنز بنائے۔ پاکستان اے ٹیم کا اتنے بڑے سکور پر دباؤ میں آنا یقینی تھا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے میچ ڈرا کرنے کی کوشش کی لیکن یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر حمید نے 47 رنز، وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 48 رنز اور منصور امجد نے 40 رنز کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن میچ نہ بچا سکے۔ | اسی بارے میں ’مضبوط حریف سے مقابلے کو تیار‘ 01 September, 2007 | کھیل پاکستان اے ٹیم نے سیریز جیت لی10 September, 2007 | کھیل کرکٹ: ممبئی بمقابلہ کراچی07 September, 2007 | کھیل کرکٹرز کیلیےایک لاکھ ڈالرکا بونس31 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||