پاکستان اے ٹیم نے سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز جیت لی ہے۔ پاکستان اے نے کلین سویپ کرتے ہوئے تینوں ایک روزہ میچز میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ اتوار کو قزافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیتنے کے 332 رنز کا ایک بڑا ہدف دیا لیکن پاکستان اے ٹیم کے بیٹسمینوں نے صرف چار وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف پورا کر لیا۔ پاکستان اے ٹیم کے کپتان فیصل اقبال نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔ آسٹریلیا اے نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان 331 رنز بنائے۔ آسٹریلیا اے کی جانب سے راجرز نے تیرہ چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔ پاکستان اے کے منصور امجد پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کامیاب بالر رہے۔ پاکستان کی ٹیم نے اڑتالیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے خالد لطیف نے شاندار بیٹنگ کی۔ انہوں نے میدان کے چاروں طرف شاندار شارٹس لگائیں اور پندرہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 142 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر حمید نے پھر سنچری بنائی اور 15 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 108 سکور کیا۔ پاکستان کی ٹیم کے کپتان فیصل اقبال کوئی رن نہ بنا سکے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ٹیم کی مشترکہ کوشش قرار دیا اور ساتھ ہی اپنے بیٹسمینوں کی تعریف کی۔ لاہور ہی میں ہونے والے اس سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اے نے آٹھ وکٹوں سے اور شیخوپورا میں ہونے والے دوسرے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے سہیل تنویر کو اسی کارکردگی کی بناء پر جنوبی افریقہ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ’مضبوط حریف سے مقابلے کو تیار‘ 01 September, 2007 | کھیل پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا05 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||