BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 September, 2007, 16:52 GMT 21:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مضبوط حریف سے مقابلے کو تیار‘

فیصل اقبال
’پاکستان کی اے ٹیم آسٹریلوی ٹیم کو شکست دے گی‘
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم پاکستان کی اے ٹیم کے ساتھ تین ایک روزہ اور دو چار روزہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے ہفتے کی شب لاہور پہنچ رہی ہے۔

پانچ ستمبر سے شروع ہونے والی اس سیریز کے تمام میچزصرف لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے کیونکہ اگست میں پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے آنے والی ٹیم نے انہی شہروں کو محفوظ سمجھا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جمعہ کو پاکستان کی سولہ رکنی اے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم مضبوط حریف سے مقابلے کے لیے تیار ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی اے ٹیم آسٹریلوی ٹیم کو شکست دے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین صلاح الدین صلو نے کہا کہ ٹیم کافی متوازن ہے لیکن چونکہ دونوں ٹیمیں ہی مضبوط ہیں اور دونوں ٹیموں میں ا ن کی قومی ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہیں اس لیے وہ کسی کو فیورٹ قرار نہیں دے سکتے۔صلاح الدین صلو نے کہا کہ البتہ سیریز دلچسپ ہو گی اور کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ان کے برعکس پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم کو فیورٹ سمجھتے ہیں کیونکہ’ایک تو ہمیں ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا فائدہ حاصل ہو گا دوسرا جس طرح پاکستان کے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی وکٹوں پر مشکل پیش آتی ہے اسی طرح آسٹریلیا کی ٹیم کو یہاں کی سلو اور لو باؤنس کی وکٹوں پر کھیلتے ہوئے مشکل کا سامنا رہے گا‘۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی اے ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں اور یہ ان کے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھا کر خود کو منوائیں اور جن کھلاڑیوں نے سنٹرل کانٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے یہ ان کی جگہ یہ لے سکتے ہیں۔

ایک تو ہمیں ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا فائدہ حاصل ہو گا دوسرا جس طرح پاکستان کے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی وکٹوں پر مشکل پیش آتی ہے اسی طرح آسٹریلیا کی ٹیم کو یہاں کی سلو اور لو باؤنس کی وکٹوں پر کھیلتے ہوئے مشکل کا سامنا رہے گا‘
عاقب جاوید

عاقب جاوید نے بتایا کہ آج سے ٹیم کا تین روزہ کنڈیشنگ کیمپ شروع ہو رہا ہے جس میں معمول کی بالنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ ساتھ ٹیم سے سیریز کے لیے حکمت عملی پر بھی بات ہو گی اور کھلاڑیوں کو بتایا جائے گا کہ انہیں کیسے اپنی توجہ کھیل کی طرف مرکوز کرنی ہے۔

پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

فیصل اقبال(کپتان)،توفیق عمر،خالد لطیف،یاسرحمید،نوید لطیف،سہیل تنویر،سرفراز احمد(وکٹ کیپر)،طاہر خان،محمد خلیل،عبدالرؤف،محمد ارشاد،جنید ضیاء،منصور امجد،شاہد یوسف،نجف شاہ اور رفعت اللہ مہمند۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد