شعیب اخترکی اپیل پر کمیٹی قائم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شعیب اختر کی اپیل کا جائزہ لینے کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو معین افضل اور امتیاز احمد پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل معین افضل کے ساتھ علی رضا کو اس کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا لیکن ان کی مصروفیات کے سبب سابق ٹیسٹ کرکٹر امتیاز احمد کو ان کی جگہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں ایڈہاک کمیٹی کے رکن ہیں۔ شعیب اختر نے اپنے اوپر عائد کردہ تین لاکھ روپے جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ یہ جرمانہ ان پر منیجر کو بتائے بغیر قومی کیمپ سے چلے جانے پر عائد کیا گیا تھا۔ شعیب اختر نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ کپتان شعیب ملک اور ٹیم کے ڈاکٹر ریاض کو گردن کی تکلیف کے بارے میں بتاکر کیمپ سے گئے تھے۔ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے چار اگست کوکراچی میں منعقدہ قومی کمیپ کے موقع پر میڈیا کو شعیب اختر کی گردن کی تکلیف اور کیمپ سے جانے کے بارے میں مطلع کیا تھا لیکن یہ نہیں بتایا تھا کہ شعیب انہیں بتائے بغیر کیمپ سے گئے ہیں اس کا ذکر انہوں نے بورڈ کو دی گئی اپنی رپورٹ میں کیا۔ شعیب اختر اس بات پر بھی سخت خفا تھے کہ بورڈ نے انہیں موقع دیئے بغیر جرمانہ عائد کردیا انہیں اس بات پر بھی غصہ تھا کہ کرکٹ بورڈ کے ایک افسر نے ان کے گھر فون کرکے ان کی فیملی سے بدتمیزی کی۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کو شوکاز نوٹس ان کے لاہور کے گھر پر بھیجا گیا تھا۔ شعیب اختر نے پہلے اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے جرمانے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ توقع ہے کہ امتیاز احمد اور معین افضل پر مشتمل کمیٹی اٹھارہ اگست کو شعیب اختر کا موقف سنے گی۔ | اسی بارے میں انڈیا لیگ، شعیب اختر کا انکار03 August, 2007 | کھیل ڈوپ ٹیسٹ: شعیب، آصف کلیئر04 August, 2007 | کھیل شعیب اختر بھی کیمپ سے باہر04 August, 2007 | کھیل جرمانے کے خلاف شعیب کی اپیل13 August, 2007 | کھیل شعیب کو تین لاکھ روپے جرمانہ08 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||