BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 July, 2007, 03:53 GMT 08:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلوی وفد بریفنگ سے مطمئن

کراچی سٹیڈیم
آسٹریلیوی وفد پاکستان کے مختلف سٹیڈیمز کا دورہ کر رہا ہے
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ سکیورٹی وفد کو اسلام آباد میں وزارت داخلہ نے بریفنگ دی ہے جس کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وفد نے سکیورٹی کے بارے میں دی گئی یقین دہانی پر مکمل اطمینان ظاہر کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے بی بی سی کو بتایا کہ سیکریٹری داخلہ سید کمال شاہ نے آسٹریلوی سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی اور کہا کہ وفد کے ذہن میں جس طرح کے خدشات ہیں اس پر کھل کر بات کی جائے۔

شفقت نغمی نے کہا کہ آسٹریلوی منیجر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل بھی مختلف ممالک میں اس طرح کی بریفنگ میں شرکت کی تھی لیکن وہ پاکستانی حکام کی مفصل اور پیشہ ورانہ انداز میں دی گئی بریفنگ سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

شفقت نغمی کے مطابق وفد کے ارکان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نقشے پر جو کچھ ہے اصل میں صورتحال بہت مختلف ہے۔ ان کے دورے سے بہت سے معاملات پر غلط فہمیاں دور ہونے میں مدد ملی۔ ان کا اشارہ میرپور کی طرف تھا کہ جو بقول ان کے نقشے پر بارڈر کے بہت قریب معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
آسٹریلوی سکیورٹی وفد جمعہ کو وطن واپس جا رہا ہے۔

جب شفقت نغمی سے جنوبی افریقن کرکٹ حکام کی سکیورٹی کے بارے میں تشویش پر مبنی خبروں کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر احسن حمید نے بھی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ یونین پاکستان میں سکیورٹی کے بارے میں فکر مند ہے اور وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنا وفد پاکستان بھیج رہا ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے جنرل منیجر آپریشنز برائن بیسن کا بیان پاکستانی و غیرملکی اخبارات اور ویب سائٹ کی زینت بنا ہے جس میں پاکستان میں ہونے والے خود کش حملوں کے بعد سکیورٹی کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ فی الحال پروگرام کے مطابق ہے۔ تاہم وہ سکیورٹی کے بارے میں آسٹریلوی وفد کی رپورٹ حاصل کرنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ستمبر کے اواخر میں پاکستان کے دورے میں دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔ چار سال قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے دورے میں کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد