سینٹیر کے خلاف ہتکِ عزت کادعوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف اپنے بارے میں نامناسب ریمارکس دینے پر سینیٹر انور بیگ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک علیحدہ دعویٰ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی سینیٹر انور بیگ کے خلاف دائر کر رہا ہے۔ سینیٹر انور بیگ نے، جو سپورٹس سے متعلق سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ہیں، تیس مئی کو انگریزی اخبار ’دی نیوز‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے لیے نااہل اور بددیانت کے الفاظ استعمال کئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے چار ماہ گزرجانے کے باوجود ڈاکٹر نسیم اشرف وعدے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین نافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
سینٹیر بیگ بطوراحتجاج علامتی بھوک ہڑتال بھی کرچکے ہیں اور انہوں نے آئندہ ماہ دوبارہ ایسا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ ’سینٹیر انور بیگ ذہنی بیمار ہیں اور وہ تمام حدوں کو پار کرچکے ہیں وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے تاکہ انہیں اس طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے روکا جاسکے۔‘ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے سینیٹ اور قومی سمبلی کی اسپورٹس سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹیاں وقتاً فوقتاً کھلاڑیوں، سلیکٹرز اور بورڈ کے آفیشلز کو طلب کرتی رہی ہیں جہاں ناقص کارکردگی پر بورڈ آفیشلز کو کمیٹیوں کے ارکان کی سخت تنقید اور سوالات کا سامنا کرتے ہوئے وضاحت کرنی پڑتی ہے۔ | اسی بارے میں ’جدید‘ کوچ چاہیے: نسیم اشرف28 May, 2007 | کھیل نسیم اشرف: کرکٹر کی تنقید کا جواب07 May, 2007 | کھیل کرکٹ بورڈ کے سربراہ ’مستعفی‘19 March, 2007 | کھیل ڈاکٹر نسیم اشرف کا تبصرے سے انکار18 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||