BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 April, 2007, 14:13 GMT 19:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا، 10 اوورز میں میچ ختم
 جریمی برے اور مہاروف
مہاروف نے ایک اوور میں جریمی برے سمیت تین کھلاڑی آؤٹ کر دیے
آئرلینڈ کے لیے عالمی کپ کا اختتام انتہائی ناخوشگوار ثابت ہوا اور گریناڈا کے نیشنل سٹیڈیم میں جہاں سری لنکا نے پہلے انہیں 77 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کر دیا وہیں یہ ہدف صرف 9.4 اوورز میں حاصل کر کے میچ جیت لیا۔

سری لنکا کی جیت میں مہاروف اور مرلی دھرن نے اہم رول ادا کیا۔ مہاروف نے اپنے پہلے ہی اوور میں تین کھلاڑی آؤٹ کیے اور پھر مرلی دھرن نے آئرلینڈ کا کام تمام کیا۔

مہاروف اور مرلی دھرن نے تباہ کن بولنگ کر کے آئرلینڈ کی پوری ٹیم کو 27.4 اوورز میں 77 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ مہاروف نے یہ کارکردگی دس اوورزمیں 25 رنز دے کر دکھائی جبکہ مرلی نے یہ کارنامہ پانچ اوورز میں 17 رنز دے کر ڈالا۔

آئرلینڈ نے جب بولنگ شروع کی تو رینکن نے پہلے ہی اوور میں سری لنکا کے تھارنگا کو صفر کے سکور پر آؤٹ کر دیا اور جب سکور 25 پر پہنچا تو سنگاکارا بھی لینگفورڈ سمتھ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد ائرلینڈ کے لیے کوئی خوشی کی خبر نہیں تھی۔ جے سوریا اور جے وردھنے بالاترتیب 24 اور 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور آئرلینڈ کی طرف سے جریمی برے اور پورٹرفیلڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور سکور کو 28 تک پہنچا دیا۔ تاہم مہاروف نے اپنے پہلے ہی اوور میں پہلے برے، پھر بوتھا اور پھر مارگن کو آؤٹ کر دیا۔ جریمی برے نے بیس رنز بنائے۔

سری لنکا کی ٹیم
سری لنکا کے بولروں نے آئرلینڈ کے کسی بھی بیٹسمین کو جم کر کھیلنے نہیں دیا

مہاروف کا چوتھا شکار پورٹرفیلڈ تھے جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہاروف نے آئرلینڈ کی ٹیم کو ایک اور دھچکہ اس وقت پہنچایا جب انہوں نے کپتان جونسٹن کو رن آؤٹ کر دیا۔

آئرلینڈ کے باقی بیٹسمین مرلی دھرن کا شکار بنے۔ انہوں نے دونوں اوبرائن بھائیوں کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد کینی کیرول کو بولڈ کر ڈالا۔

میچ کے تیئسویں اوور میں مرلی نے میکیلن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنی چوتھی وکٹ لی۔

آئرلینڈ کی اننگز کی آخری وکٹ واس کے حصے آئی، انہوں نے لینگفورڈ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ لینگفورڈ نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔

سری لنکا کی ٹیم:
اپل تھرنگا، جے سوریا، مہیلا جے وردھنے، سنگاکارا، ایل سلوا، ٹی ایم دلشن، رسل آرنلڈ، چمندا واس، مہاروف، کولاسکارا، مرلی دھرن۔

آئرلینڈ کی ٹیم:جے برے، ڈبلیو پورٹرفیلڈ، اے سی بوتھا، ای جے مورگن، این جے او برائن، کے جے او برائن، ڈی ٹی جانسٹن، کے ای ڈی کیرول،ڈبلیو کے مکلن، ڈی لینگفرڈ سمتھ، ڈوبلیو بی رینکن۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد