BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 April, 2007, 20:56 GMT 01:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ: روایتی حریف سے کڑا مقابلہ

میتھیو ہیڈن
میتھیو ہیڈن اس وقت اپنی بہترین بیٹنگ فارم میں ہیں
اینٹیگا کے سرووین رچرڈز کرکٹ گراؤنڈ پر آج اتوار کو انگلینڈ کا مقابلہ روایتی حریف آسٹریلیا سے ہوگا۔

جہاں تک عالمی کپ میں اپنے امکانات باقی رکھنے کا سوال ہے، سوپر ایٹ مرحلے کا یہ میچ انگلینڈ کے لیے زندگی اور موت کی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر انگلینڈ کو شکست ہوتی ہے، تو عملی طور پر ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔

ادھر آسٹریلوی ٹیم ایک روزہ میچوں کی حالیہ سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست فاش کاانتقام لینے کے لیے بے قرار ہے۔

بیٹسمین مائک ہسی کہتے ہیں کہ انگلینڈ کو عالمی کپ سے باہر کرنے کا مزہ کچھ اور ہی ہوگا۔ ہم اپنی شکست کا انتقام بھی لے لیں گے اور ہمارا سیمی فائنل میں پہنچنا بھی تقریباً طے ہو جائے گا۔

انگلینڈ نے سوپر ایٹس میں اب تک تو دو میچ کھیلے ہیں۔ سری لنکا سے ہارے اور آئرلینڈ کو ہرایا لیکن کافی مشقت کے بعد۔ اب تک کے کھیل سے ٹیم کی دو کمزوریاں نمایاں طور پر سامنے آئی ہیں۔ ٹاپ بیٹنگ آرڈر کی خراب فارم اور بالنگ اٹیک میں تجربے کی کمی۔

ماضی کا دلچسپ ریکارڈ
 انگلینڈ کے حالیہ فارم کے نتاظر میں تو سبھی تقریباً یہ سمجھ رہے ہیں کہ فتح آسٹریلیا ہی کی ہوگی لیکن ماضی کا ریکارڈ کافی دلچسپ تصویر پیش کرتا ہے

لیکن آسٹریلوی کوچ مائیکل بوکانن کے مطابق انگلینڈ کے خلاف کسی بھی میچ کو آسان نہیں سمجھا جاسکتا۔

انگلینڈ کے حالیہ فارم کے نتاظر میں تو سبھی تقریباً یہ سمجھ رہے ہیں کہ فتح آسٹریلیا ہی کی ہوگی لیکن ماضی کا ریکارڈ کافی دلچسپ تصویر پیش کرتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پچھلے چودہ ایک روزہ میچوں میں سات میچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں اور پانچ انگلینڈ نے جبکہ عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک پانچ مرتبہ مد مقابل رہی ہیں اور انگلینڈ کو تین کے مقابلے میں دو سے سبقت حاصل ہے۔

بہر حال، انڈیا اور پاکستان کے میچوں کی طرح، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مقابلوں میں بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کب کیا ہوجائے کہا لیکن آسٹریلیا کو آل راؤنڈر شین واٹسن کی کمی ضرور محسوس ہوگی جو زخمی ہوگئے ہیں۔

بہترین کھیل دکھانا ہوگا
 انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کہتے ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم زبردست فارم میں ہے اور اسے ہرانے کے لیے انگلینڈ کو اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا

ان کی جگہ بیٹسمین بریڈ ہاج لے سکتے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم میں بلے باز ایڈ جائس کی جگہ اینڈریو اسٹراؤس کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کہتے ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم زبردست فارم میں ہے اور اسے ہرانے کے لیے انگلینڈ کو اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔لیکن خود وان اور جارح آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناکام ہی رہے ہیں اور اگر آسٹریلیا کو ٹکر دینی ہی ہے تو ان دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کو فارم میں واپس آنا ہوگا۔

زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا، سری لنکا، نیو زی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچیں گی لیکن سوپر ایٹ کے باقی میچوں میں اگر دلچسپی باقی رکھنی ہے تو انگلینڈ کو کسی بھی قیمت پر کل کا میچ جیتنا ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد