ورلڈ کپ: سُپر 8 مرحلہ منگل سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی کرکٹ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز منگل کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین مقابلے سے ہوگا۔ سپر ایٹ مقابلوں کے دوران گروپ سطح کی کارکردگی کی بنیادی پر آگے آنے والے آٹھ ٹیموں کے درمیان میچ ہوں گے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم گروپ ڈی میں سرفہرست رہی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو گزشتہ سال چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ سٹیج میں ہونے والے ایک میچ میں دس رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم فاتح رہی تھی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے گروپ سٹیج کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے 71 رنز بنائے تھے جبکہ مورٹن کا سکور 90 رنز رہا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم ایڈم گلکراسٹ کے 90 رنز کے باوجود میچ دس رنز سے ہار گئی تھی۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیروم ٹیلر نے انچاس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب تک ہونے والے مقابلوں میں ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی خاص مشکل کے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیا کی ٹیم بھی عالمی کپ کے آغاز سے پہلے اپنی فارم کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کے برعکس اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ سری لنکا سے بدھ کو ہوگا۔ جمعرات کے روز ویسٹ انڈیز کا مقابلہ گروپ سی میں سر فہرست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ جمعہ کے روز گروپ ڈی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آئرلینڈ کا مقابلہ گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم انگلینڈ سے ہوگا۔ اکتیس مارچ کو آسٹریلیا کی ٹیم بنگلہ دیش سے کھیلے گی۔ | اسی بارے میں چندرپال نے آئرلینڈ کو ’روک‘ دیا23 March, 2007 | کھیل ہیڈن کی سینچری، آسٹریلیا کی جیت24 March, 2007 | کھیل انگلینڈ نے کینیا کو آسانی سے ہرا دیا24 March, 2007 | کھیل نیدر لینڈز آٹھ وکٹ سے جیت گیا22 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیش’اِن‘ انڈیا ’آؤٹ‘25 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||