پٹھان ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ کپ کے لیے پندرہ رکنی بھارتی ٹیم میں شامل فاسٹ بالر عرفان پٹھان نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور چیف سلیکٹر دلیپ ونگسرکر کے مطابق وہ آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ عالمی کپ میں حصہ لیں گے۔ پٹھان کندھے میں سوجن کا شکار تھے اورگزشتہ آٹھ ون ڈے میچوں میں سے ایک ہی میچ کھیل سکے تھے۔ پٹھان زخمی ہونے کے سبب سری لنکا کے خلاف چار میچوں کی سیریز بھی نہيں کھیل پائے تھے۔ پٹھان نے اتوار کو احمدآباد میں ویسٹرن زون اور سنٹرل زون کے درمیان دیودھر ٹرافی ایک روزہ انٹر زون کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تاکہ اپنی فٹنس اور فارم ثابت کر سکیں۔ ویسٹرن زون کے کوچ چندر کانت پنڈت نے کہا کہ کھیل کے دوران پٹھان فٹ لگ رہے تھے اور انہیں کوئی پریشانی نہیں تھی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر سمیت سلیکشن کمیٹی کے تین ارکان پٹھان کی فٹنس پرکھنے کے لیے میدان میں موجود تھے۔ چیف سلیکٹر دلیپ وینگسر کر کے مطابق ٹیم کے فزیو جان گلوسٹر پہلے ہی اپنی رپورٹ میں عرفان پٹھان کو سو فیصد فٹ قرار دے چکے ہیں۔ خود عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ماہرین کا خيال ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں عرفان پٹھان کی واپسی اہم ہے کیونکہ وہ صرف نہ ایک بہترین گیند باز ہیں بلکہ ایک بہتر بلے باز بھی ثابت ہوسکتے ہیں اور بطور ایک آل راؤنڈر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ | اسی بارے میں کمر تکلیف،تندولکر کھیلنے سے قاصر16 February, 2007 | کھیل ورلڈ کپ: انڈین ٹیم کا اعلان12 February, 2007 | کھیل وریندر سہواگ کی ٹیم میں واپسی03 February, 2007 | کھیل عرفان پٹھان کی ٹیم میں واپسی30 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||