BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برٹ لی فٹنس کے لیے مسلسل کوشاں
برٹ لی
میں ہر وہ ممکن کام کروں گا جس سے میری شرکت یقینی ہو سکے: برٹ لی
آسٹریلیا کے تیز بولر برٹ لی کوٹخنے کی چوٹ سے صحتیابی اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دیا جا رہا ہے۔

برٹ لی کے ٹخنے کا سکین اب پیر کے روز تک ملتوی کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں اس ٹیم میں اپنی شمولیت یقینی بنانے کا پورا موقع دیا جا سکے جو منگل سے ویسٹ انڈیز کا دورہ شروع کر رہی ہے۔

برٹ لی نے اس سیریز اور ورلڈ کپ میں اپنی شمولیت کے امکانات کو ففٹی ففٹی قرار دیا ہے۔ ’ تاہم میں ہر وہ ممکن کام کروں گا جس سے میری شرکت یقینی ہو سکے۔‘

برٹ لی کے علاوہ آسٹریلیا کے اینڈریو سمنڈز اور میتھیو ہیڈن کے فِٹ ہونے کے بارے میں بھی شدید پریشانی پائی جاتی ہے تاہم مائیکل کلارک، جنہیں پہلو میں سوجن ہے، اور کپتان رکی پونٹنگ، جنہیں کمر میں درد کی شکایت ہے، کے بارے میں آسٹریلیا زیادہ پریشان نہیں ہے۔

پونٹنگ کا کہنا تھا ’میری کمر اب ٹھیک ہے۔ میں گزشتہ چند راتوں کو سکون سے سویا ہوں اور صبح بھی خاصا بہتر محسوس کرتا رہا ہوں۔‘

برٹ لی کے مکمل صحتیاب نہ ہو سکنے کے صورت میں غالب امکان یہی ہے کہ مسلسل تیسری مرتبہ عالمی کپ جیتنے کے لیے آسٹریلیا ان کی جگہ سٹیورٹ کلارک کو میدان میں اتارے گا۔

ان کے بارے میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیف لاسن کا کہنا ہے کہ اگر آسٹریلیا سٹیورٹ کلارک کو کھلاتا تو وہ چیپل ہیڈلی سیریز تین صفر سے کبھی نہ ہارتا۔ ’اگر سٹیورٹ کلارک نیوزی لینڈ میں کھیلتے تو امکان تھا کہ ہم تینوں میچ جیت جاتے۔‘

دریں اثناء رکی پونٹنگ نے اشارہ دیا ہے کہ شاید آسٹریلیا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی اپنی روایت کو چھوڑ دے۔ ’ورلڈ کپ میں ہمیں ایسے میدانوں میں کھیلنا پڑے گا جن میں سے کچھ قدرے چھوٹے ہوں گے اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا اچھا رہے گا کیونکہ ایسا کرنے سے ہمارے بولروں پر دباؤ کم ہو جائے گا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد