آسٹریلیا کو دس وکٹوں سے شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیوزی لینڈ نے دو ملکی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو دس وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ میچ نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کی طرف سے کوئی بھی بلے باز جم کر نے کھیل سکا اور پوری ٹیم پچاسویں اوور میں 148 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سب سے زیادہ سکور مائیکل ہسی کا تھا جنہوں نے بیالیس رن بنائے۔ شین بانڈ نے تئیس رن دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف ستائیس اوور میں حاصل کر لیا۔ ایل وینساں نے تہتر اور سٹیفن فلیمنگ نے ستر رن بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایڈم گلکرسٹ اور رکی پوٹنگ شامل نہیں تھے۔ یہ آسٹریلیا کی پانچ میچوں میں چوتھی شکست تھی۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچ پہلی چیپل اور ہیڈلی سیریز کا پہلا میچ تھا۔ | اسی بارے میں سڈنی میں انگلینڈ کی تاریخی فتح11 February, 2007 | کھیل پہلا فائنل، آسٹریلیا کی شکست09 February, 2007 | کھیل بریٹ لی کوچوٹ، آسٹریلیا فکر مند15 February, 2007 | کھیل سٹیو وا آسٹریلوی ایتھلیٹس کے معاون15 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||