BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 January, 2007, 08:45 GMT 13:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ
محمد یوسف
محمد یوسف عمدہ نصف سینچری بنا کر کھیل رہے ہیں۔
کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر131 رنز بنائے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کپتان گریم سمتھ نے نصف سنیچری سکور کی۔میچ کے اختتام مڈل آرڈر بیسٹمین ایشول پرنس اور نائٹ واچ مین پال ہیرس ناٹ آؤٹ ہیں۔


جنوبی افریقہ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید چھبیس رنز کی ضرورت ہے اور اس کے پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ڈپیپنر، ہاشم آملہ،، ژاک کیلس، گریم سمتھ، ڈی ولیرز شامل ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان کی تمام ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد یوسف نے کے علاوہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ محمد یوسف نے تیراسی رنز سکور کیے اور پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمران فرحت20، محمد حفیظ، 10، یاسر حمید 7، اور یونس خان 8 اور انضمام الحق 6، کامران اکمل،0، محمد سمیع،3، اور شاہد نذیر نے 3 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف مکھایا نتینی اور ژاک کیلس نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں۔

پاکستان نے فاسٹ بولر شعیب اختر کی جگہ شاہد نذیر کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے فاسٹ بولر آندرے نیل، آل رونڈر شان پولاک اور ہرشل گبز کی جگہ ایچ ڈپینور، ڈیل سٹین، اور اینڈریو ہال کو ٹیم میں شامل کیا۔
پاکستان کی ٹیم : انضمام الحق (کپتان) ، یونس خان ، عمران فرحت، محمد حفیظ، یاسر حمید، محمد یوسف، کامران اکمل، محمد سمیع، شاہد نذیر، محمد آصف اور دانش کنریا۔

جنوبی افریقہ : جی سی سمتھ، ڈیپینر، ایچ ایم آملہ، ژاک کالِس، اے جی پرِنس، اے بی ولیئر، ایم وی باؤچر، اینڈریو ہال، سٹینز، ایم نتینی اور پال ہیرس

اسی بارے میں
گبز کی اپیل مسترد
25 January, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد