BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 January, 2007, 09:04 GMT 14:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گبز اور کیلس کی جم کر بیٹنگ
دانش
دانش نے پرنس کو آؤٹ کیا
پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے کھیل شروع ہونے کے آدھے گھنٹے ہی میں پہلی کامیابی حاصل کر لی لیکن اس کے بعد گبز اور کیلس نے احتیاط سے کھیلتے ہوئے کھانے کے وقفے تک پچاس رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پرنس کو جلد آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان کے بولر کھانے کے وقفے تک کسی کھلاڑی کو آؤٹ نہیں کر سکے اور جنوبی افریقہ نے پچاس رنز کی برتری حاصل کر لی۔

گبز اور کیلس نے محتاط طریقے سے بیٹنگ کی اور جنوبی افریقہ سکور کو ایک سو اکانوے رنز تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی برتری ختم کرتے ہوئے کیلس نے چوراسی اور گبز نےانتالیس رنز بنائے۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر ایک سو پندرہ رن بنا تھے۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 265 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے جنوبی افریقہ پر 141 رن کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ہاشم آملہ تھے جنہیں محمد سمیع نے بولڈ کیا۔ جب تیسری وکٹ گری تو جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور 61 رن تھا تاہم اس کے بعد ژاک کیلس اور ایشول پرنس نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔

کیلس نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور اب تک ان دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں چوّن رن بنائے ہیں۔ جب کھیل ختم ہوا تو کیلس پچاس جبکہ پرنس اکیس رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ صرف 18 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان گریم سمتھ دس رن بنا کر محمد آصف کی گیند پر انضمام الحق کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اے بی ڈی ویلیئرز محمد آصف کا دوسرا شکار بنے۔ انہوں نے پندرہ رن بنائے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے کپتان انضمام الحق نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ وہ بانوے رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انضمام الحق اور محمد آصف کے درمیان دسویں وکٹ کے لیے 74 رن کی شراکت داری ہوئی جو پورٹ الزبتھ کے میدان پر دسویں وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ ہے۔

انضمام الحق 92 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

دوسرے دن کی خاص بات مکھایا نتینی کی ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو وکٹیں تھیں۔ نتینی نے اپنی تین سوویں وکٹ پاکستان کے محمد سمیع کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل ایلن ڈونلڈ اور شان پولاک ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سنگِ میل عبور کر چکے ہیں۔

میچ میں جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شروع ہی میں مشکلات سے دوچار کر دیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے پہلے چار کھلاڑی انچاس رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب اختر نے چار، دانش کنیریا نے تین، محمد آصف نے دو اور محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں۔ محمد یوسف، شیعب اختر اور محمد سمیع کو ٹیم شامل کیا ہے جبکہ بیسٹمین فیصل اقبال اور بولر شاہد نذیر اور رانا نوید الحسن کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

مکایا نتینی
مکایا نتینی پاکستان کی ٹاپ آرڈر کوتباہ کر دیا۔

پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی ٹیم : انضمام الحق (کپتان) ، یونس خان ، عمران فرحت، محمد حفیظ، یاسر حمید، محمد یوسف، کامران اکمل، شعیب اختر، محمد سمیع، محمد آصف اور دانش کنریا۔

جنوبی افریقہ : جی سی سمتھ، اے بی ولیئر، ایچ ایم آملا، جے ایچ کالِس، اے جی پرِنس، ایم وی باؤچر، ایس ایم پولک، اے جے ہال، اے نیل، ایم نتینی۔

پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ
پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ ، تصاویر
محمد آصفسنچورین ٹیسٹ
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: تصویری جھلکیاں
سنچورین ٹیسٹسنچورین ٹیسٹ
تیسرے دن کا کھیل تصویروں میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد