BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشتاق احمد اب ٹیم کے نائب کوچ

لیگ سپنر مشتاق احمد
جسٹس قیوم کمیشن نے مشتاق احمد پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاتھا
لیگ سپنر مشتاق احمد ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ بولنگ کنسلٹنٹ اور بولنگ کوچ کے بعد اب وہ نائب کوچ بنادیے گئے ہیں۔

غور طلب بات یہ ہے کہ مشتاق احمد کی تقرری میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ کے باوجود عمل میں آئی ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مشتاق احمد مبینہ طور پر جواریوں سے روابط کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ کی بدنامی کا سبب بنے ہیں ان پر گہری نظر رکھی جائے اور انہیں مستقبل میں کوئی ذمہ داری ٹیم اور بورڈ میں نہ سونپی جائے۔

جسٹس قیوم کمیشن نے مشتاق احمد پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاتھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مشتاق احمد کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل شہریارخان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا تھا لیکن کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر نسیم اشرف نے جو پہلا فیصلہ صادر کیا وہ مشتاق احمد کو ان کے عہدے سے ہٹایا جانا تھا۔ مشتاق احمد کو جس وقت بولنگ کوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاع دی گئی وہ بھارت روانگی کے لیے ائرپورٹ جارہے تھے۔

مشتاق کا کرئیر
 مشتاق احمد پاکستان کی طرف سے52 ٹیسٹ اور144 ون ڈے کھیلتے ہوئے بالترتیب185 اور161 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں انگلش کاؤنٹی سسیکس کی شاندار کارکردگی میں ان کی بولنگ فیصلہ کن کردار ادا کرتی آئی ہے

مشتاق احمد کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی بظاہر یہ وجہ بتائی گئی تھی کہ چونکہ پاکستانی ٹیم میں کوئی اسپنر ہی موجود نہیں لہذا مشتاق احمد کی تقرری بے معنی ہے لیکن مبصرین نے اس فیصلے کو ٹیم میں بڑھتے ہوئے مذہبی رجحان کے تناظر میں روشن خیال ڈاکٹر نسیم اشرف کی پہلی کارروائی سے تعبیر کیا تھا جبکہ کچھ کے خیال میں آئی سی سی کے تحفظات کے بعد کرکٹ بورڈ نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔

مشتاق احمد پاکستان کی طرف سے52 ٹیسٹ اور144 ون ڈے کھیلتے ہوئے بالترتیب185 اور161 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں انگلش کاؤنٹی سسیکس کی شاندار کارکردگی میں ان کی بولنگ فیصلہ کن کردار ادا کرتی آئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد