BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 January, 2006, 15:16 GMT 20:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشتاق پاکستان کے بالنگ کوچ مقرر

مشتاق احمد
مشتاق نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے سپن بالرز کی تربیت کی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ سپنر مشتاق احمد کو بھارت کے خلاف سیریز کے لیے بالنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ منگل کے روز کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشتاق احمد کو بالنگ کوچ مقرر کرنے کی درخواست ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کی تھی۔

عباس زیدی کے مطابق مشتاق احمد کی خدمات محض پاک بھارت سیریز کے لیے ہیں اور یہ کوئی طویل المدت معاہدہ نہیں۔ پینتیس سالہ مشتاق احمد نے انگلینڈ کے خلاف بھی پاکستان کے سپن بالرز کی تربیت کی تھی۔

مشتاق احمد کو دو سال کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کے سکواڈ میں رکھا گیا تھا لیکن انہیں کسی بھی میچ میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا اور بعد ازاں وہ ٹیم کی کوچنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

مشتاق احمد ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سو پچاسی اور ایک روزہ میچوں میں ایک سو اکسٹھ وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے کئی بار پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالروں کے لیے ایک بالنگ کوچ کی ضرورت کے بارے میں کہا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ شاید سپن بالنگ کوچ کو زیادہ اہمیت دے رہاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا عباس زیدی کاکہناہےکہ چیئرمین پی سی بی نے عمران خان ، وسیم اکرم اور وقار یونس کو خطوط لکھےہیں کہ انہیں جب بھی وقت ملے وہ پاکستانی فاسٹ بالروں کی تربیت کےلیے آئیں اور چند دن پہلے عمران خان نے فاسٹ بالر محمد سمیع کو کئی مفید مشورے دیے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد