BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 December, 2005, 19:45 GMT 00:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشتاق احمد بولنگ کوچ مقرر

مشتاق احمد
لیگ سپنر مشتاق احمد نے پاکستان کی جانب سے باون ٹیسٹ کھیلے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک انگلینڈ ایک روزہ سیریز کے لیے لیگ سپنر مشتاق احمد کی بطور بالنگ کوچ خدمات حاصل کیں ہیں۔

کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ مشتاق احمد کو 2007 کے عالمی کپ کرکٹ تک کے لیے باب وولمر کے معاون کوچ کی ذمہ داری بھی سونپی جائے اور ان کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کیا جائے۔

گو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کا کوئی با ضابطہ اعلان تو نہیں کیا لیکن دریافت کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین شہر یار خان نے اس کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مشتاق احمد کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے اور ابھی وقتی طور پر انہیں جاری سیریز کے لیے بالرز کی تربیت کے لیے کہا گیا ہے۔

شہر یار خان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کی کرکٹ کے بارے میں سوجھ بوجھ بہت اچھی ہے اور وہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں اس لیے انہیں اس ذمہ داری کے لیے کہا گیا ہے۔

پی سی بی کے چئرمین کے بقول مشتاق احمد کوچ باب وولمر، کپتان انضمام الحق اور کھلاڑیوں کے ساتھ بہتر طور پر کام کرتے ہیں اور 2007 کے ورلڈ کپ تک کے لیے باب وولمر کے نائب کے طور پر وہ جن کھلاڑیوں کے بارے میں غور کر رہے ہیں مشتاق احمد ان میں سے ایک ہیں۔

شہر یار خان نے مزید کہا کہ نائب کوچ کا فیصلہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے کر لیا جائے گا۔

مشتاق احمد لاہور میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ سے قبل ہی پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت کے دوران بالنگ ٹپس دے رہے ہیں۔

مشتاق احمد کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم انہیں کسی بھی میچ میں نہیں کھلایا گیا اور ان کی جگہ دانش کنیریا کو ترجیح دی گئی۔

لیگ سپنر مشتاق احمد نے پاکستان کی جانب سے باون ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے ایک سو پچاسی وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک سو چوالیس ایک روزہ میچز میں ایک سو اکسٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مشتاق احمد جو کافی عرصے سے پاکستان کی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں گزشتہ تین سال سے سکس کاؤنٹی کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور کاؤنٹی میں ان کی زبردست کارکردگی کی بناء پر انہیں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد