BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 September, 2003, 11:42 GMT 15:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشتاق’پلیئر آف دی ایئر‘
مشتاق احمد اور مرے گُڈوِن
مشتاق نے اپنی ٹیم کو کاؤنٹی چیمپین شِپ جتا دیا

پاکستان کے سپِن بولر مشتاق احمد کو انگلینڈ میں حالیہ کرکٹ سیزن کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

پروفیشنل کرکٹرز ایسوسیئشن نے مشتاق احمد کو’پلیئر آف دی ائیر‘ اعزاز پیر کی رات کو لندن کے ایک ہوٹل میں ہونے والی تقریبب میں دیا۔

مشتاق احمد یا ’مُشی‘ کی کاؤنٹی ٹیم سسیکس نے اس سال پہلی مرتبہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کا مقابلہ جیتا۔ اس کامیابی میں مشتاق احمد کا بہت ہاتھ تھا۔

مشتاق احمد نے اس سیزن میں سو وکٹیں بھی حاصل کیں جو کہ کاؤنٹی کرکٹ میں کسی بولر نے انیس سو اٹھاون کے بعد اب کیا ہے۔

اس سے پہلے جن کھلاڑیوں کو ’پلیئر آف دی ایئر‘ کا اعزاز ملا ہے ان میں سر رچرڈ ہیڈلی، میلکوم مارشل، برائین لارا اور مائک پروکٹر شامل ہیں۔ پچھلے سال کا اعزاز مائکل وان کو دیا گیا تھا۔

پیر کی تقریب میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر کبیر علی کو ’ینگ پلیئر آف دی ایئر‘ آوارڈ دیا گیا جبکہ انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر چالیس سالہ ایلک سٹیوورٹ کو ان کے کیریئر کی کامیابیوں پر ایک ’لائف ٹائم اچیومنٹ‘ آوارڈ دیا گیا۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد